خواتین ریزرویشن بل کوصدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی منظوری حاصل
لوک سبھا اور ریاستوں کی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ دلّی اسمبلی میں خواتین کیلئے 33 فیصد سیٹیں ریزرویشن دستیاب
نئی دہلی :صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے خواتین ریزرویشن بل کو منظوری دے دی ہے جسے پارلیمنٹ کے حالیہ خصوصی اجلاس کے دوران دونوں ایوانوں نےمنظور کیا تھا۔مرکزی سرکار نے مذکورہ بل کیلئے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جسے ناری شکتی وندن ادھینیم بھی کہا جاتا ہے، صدرجمہوریہ سے منظوری ملنے کے بعد اب یہ بل ایک قانون بن گیا ہے۔
مذکورہ قانون کا مقصد لوک سبھا اور ریاستوں کی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ دلّی اسمبلی میں خواتین کیلئے 33 فیصد سیٹیں ریزرو کرنا ہے۔ درجِ فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوںکی خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن اِس زمرے کیلئے موجودہ کوٹے کے اندر فراہم کیا جائےگا۔
No Comments: