
نئی دہلی، 24 اکتوبر (میرا وطن نیوز )
وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے چھٹھ تہوار کی تیاریوں کے سلسلے میں ہفتے کو سنگل پور میں پریم باڑی پل کے قر یب منک کینال کے علاقے کا دورہ کیا اور وہاں جاری گھاٹوں کی تعمیر، تزئین و آرائش اور ترقیاتی کامو ں کا معائنہ کیا۔ اس دورے کے دوران، وزیراعلیٰ نے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت دی کہ تمام کام مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔
معائنے کے دوران ریکھا گپتا نے سبزہ زاروں کی ترقی اور شجرکاری کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں
نے ہدایت دی کہ گھاٹوں کی دیواروں، ملحقہ راستوں اور متعلقہ مقامات پر تکمیلی کام (فنشنگ ورک) وقت پر مکمل کر لیے جائیں۔ انہوں نے دیواروں پر رنگ و روغن کروانے، مکمل صفائی ستھرائی کرنے، تعمیراتی سامان کی اضافی مقدار اور ملبے کو ہٹانے، اور ضروری مقامات پر مناسب روشنی کا انتظام یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
No Comments: