Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی ہائی کورٹ کے سات نئے ججوں نے لیا حلف

ہائی کورٹ میں ججوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ہوگئی50

نئی دہلی، 21 ستمبر (میر وطن نیوز)
دہلی ہائی کورٹ میں مقرر کیے گئے سات نئے ججوں نے پیر کو اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے نے تمام ججوں کو حلف دلایا۔ ان سات نئے ججوں کی تقرری کے ساتھ دہلی ہائی کورٹ میں ججوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی ہے۔
حلف لینے والے ججوں میں نودیِتا انیل شرما، نشا سہائے سکسینہ، سنجے شرما، بھارت پراشر، ادیتی چودھری، دنیش بھٹ اور ارون بھاردواج شامل ہیں۔ ججوں کی تعداد رواں ماہ تک 50 برقرار رہے گی۔ اس کے بعد رواں سال کے اختتام تک چار جج سبکدوش ہوجائیں گے۔
دہلی ہائی کورٹ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ عدالت میں ججوں کی تعداد 50 تک پہنچی ہے۔ 2014 میں دہلی ہائی کورٹ میں ججوں کی منظور شدہ مجموعی تعداد بڑھا کر 60 کی گئی تھی۔ 2022 میں عدالت میں ججوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 47 تھی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 18 ستمبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے ان ججوں کی تقرری کا حکم دیا تھا۔ نودیِتا انیل شرما اور نشا سہائے سکسینہ کو ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سنجے شرما، بھار ت پراشر، ادیتی چودھری، دنیش بھٹ اور ارون بھاردواج کو ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *