Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

توبہ اختیار کریں، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں:فلاحی

کڑکڑڈوما کورٹ مسجد میں درس قرآن تقریب کا انعقاد

نئی دہلی،21ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کے زیر اہتمام کڑکڑڈوما کورٹ مسجد میں ظہر کی نماز کے بعد ہفتہ وار درسِ قرآن کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر امیر مقامی فلاح الدین فلاحی نے سورہ بقرہ کی آیات 47 تا 56 کی تفسیر بیان کرتے ہوئے بنی اسرائیل کے مختلف واقعات اور ان سے حاصل ہونے والے اہم اسباق پر روشنی ڈالی۔
امیر فلاح الدین فلاحی نے کہا کہ سورہ بقرہ کی ان آیات میں بنی اسرائیل کے واقعات کے ذریعے امتِ مسلمہ کو بھی یہ سبق دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو فراموش نہ کیا جائے، اس کے احسانات کا شکر ادا کیا جائے، حق و ہدایت کو قبول کیا جائے، گناہوں سے توبہ کی جائے اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کے مقابلے میں کسی قسم کی سرکشی یا ضد اختیار نہ کی جائے۔ قرآن مجید میں بیان کردہ یہ واقعات محض تاریخی واقعات نہیں بلکہ ہر دور کے انسان کے لیے اصلاح، عبرت اور اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق ڈھالنے کا ذریعہ ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *