
ورکنگ ڈیز میں صبح 10سے شام 5بجے تک کھلا رہے گا دفتر ،اتوار کی رہے گی چھٹی
نئی دہلی،16 ستمبر (میرا وطن نیوز )
اوکھلا کے ممبراسمبلی امانت اللہ خان کے شاہین باغ واقع ایم ایل اے دفتر میں ’آدھار کارڈ‘سینٹرقائم کیا گیا ہے ۔ جس میں آدھار کارڈ سے متعلق سبھی کام کئے جائیں گے ۔حلقہ کے عوام اس کیمپ میں پہنچ کر اپنے آدھار کارڈ سے متعلق جانکاری لے سکیں گے اور آدھار کارڈ کواپڈیٹ بھی کراسکیں گے ۔ایم ایل اے دفتر ہفتہ میں چھ دن کھلا رہے اور اتوار کو چھٹی رہے گی ۔
اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کے اوکھلا ودھان سبھا صدر اور آپ کی نیشنل کونسل کے رکن محمد خالد نے بتایا کہ شاہین باغ واقع ایم ایل اے دفتر میں جہاںنئے کارڈ بنانے کا کام کیا جائے گا ۔ وہیں آدھار میں فوٹو گراف اورفنگراپڈیٹ کرائی جاسکے گی ۔اس کے ساتھ پی پتہ ،ڈیٹ آف برتھ ،نام ،موبائل نمبر بھی اپڈیٹ کرایا جاسکے گا ۔
محمد خالد نے بتایا کہ 5سال پرانا آدھار کارڈ اپڈیٹ کرنا لازمی ہے ،اگر ابھی تک نہیں کرایا گیا ہے تب وہ کینسل ہوسکتا ہے ۔انہوں نے حلقہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا آدھار کارڈ اپڈیٹ ضرور کرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر دن پیر سے ہفتہ صبح 10بجے سے شام 5بجے تک آدھار کارڈ سے متعلق تمام کام انجام دیے جایں گے۔حالانکہ اتوار کو چھٹی رہے گی اور دفتر بند رہے گا ۔
No Comments: