Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

2ہزارروپے سے زائد کی UPI ادائیگیوں پر چارجز کا نفاذ تاجروں پر اضافی بوجھ ڈالے گا

اس فیصلے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کے اخراجات میں اضافہ ہوگا :پما

نئی دہلی،16ستمبر (میرا وطن نیوز )
2,000 روپے سے زائد کی UPI ٹرانزیکشنز پر چارجز عائد کرنے کے ممکنہ نظام کے حوالے سے تاجر و ں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔ صدر بازار بڑی مارکیٹ ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدر پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ یو پی آئی ملک بھر کے لاکھوں تاجروں اور صارفین کے لیے ادائیگی کا ایک آسان، تیز اور سہو لت بخش ذریعہ بن چکا ہے۔ لہٰذا، بڑی یو پی آئی ٹرانزیکشنز پر اضافی چارجز عائد کرنے سے تاجروں کے کاروباری اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔
پما نے نشاندہی کی کہ منافع کا مارجن پہلے ہی محدود ہے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے تا جروں کے لیے۔ اگر ہر بڑی ڈیجیٹل ادائیگی پر تاجر سے فیس وصول کی جاتی ہے، تو اس کا براہ را ست اثر ان کی بچت اور منافع پر پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر بازار جیسی بڑی ہول سیل مارکیٹوں میں روزانہ 2,000 روپے سے زائد مالیت کی ہزاروں ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں؛ اس لیے ایسے چارجز کا مجمو عی اثر تاجروں کے لیے نمایاں ہو سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *