Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وقف بورڈ کی تشکیل سے متعلق حکومتی پیش رفت مثبت قدم: محمد شاہد گنگوہی

دہلی سرکار سیکشن 14 کے دیگر زمروں سے اراکین کوجلدنومینیٹ کرائے

مکمل بورڈ نوٹیفکیشن کا طریقہ کار قانونی طور پر مکمل کرے گی دہلی سرکار

نئی دہلی،16ستمبر (میرا وطن نیوز )
دہلی وقف بورڈ کی تشکیل کے لیے عرضی داخل کرنے والے محمد شاہد گنگوہی نے کہا ہے کہ اگر سرکار سیکشن 14 کے تحت بورڈ کی تشکیل کا عمل آگے بڑھا رہی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔انہوںنے کہا کہ سپریم کور ٹ کے 15 ستمبر 2025 کے عبوری حکم میںاسٹیٹ وقف بورڈکی تشکیل پر مکمل روک نہیں ہے، صرف غیر مسلم ارکان کی تعداد کو 11 میں سے 3 تک محدود رکھنے کی ہدایت ہے۔ حتمی حیثیت سپریم کورٹ کے زیر التوا فیصلے سے طے ہوگی۔
اس موقع پر شاہد گنگوہی نے کہا، ’دہلی سرکار کی پہل کے تحت دہلی وقف بورڈ کی تشکیل کے لئے دو نامو ں کا آ گے بڑھنا کمپوزیشن کا ایک حصہ ہے۔ امید ہے سرکار سیکشن 14 کے دیگر زمروں کی تکمیل اور مکمل بورڈ نوٹیفکیشن کا طریقہ کار قانونی طور پر مکمل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی عرضی کسی فرد کی تقرری یا مخالفت کے لیے نہیں، بلکہ دہلی میں ایک فعال وقف بورڈکی قانونی تشکیل کے لیے ہے۔
محمد شاہد گنگوہی نے اپنے وکلاءرضوان احمد ،محمد واسق خان ،ہمانشو گپتا اور محمد شعیب انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سماعت میں سرکار کے جواب اور قانونی عمل کا جائزہ لے کر عدالت کے سامنے مو ¿قف رکھیں گے۔معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں 10 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *