
نئی دہلی، 15 ستمبر (میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ دہلی کو تعلیم کا مرکز بنانے کے ساتھ ساتھ دہلی سرکارنے 10 ہزار طلبہ کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکارنے 10 ہزار طلبہ کے لیے محفوظ اور کم خرچ ہاسٹل بنا نے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ ہاسٹل طلبہ اور طالبات دونوں کے لیے ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہاسٹل لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کے لیے ہوں گے۔ دہلی کی کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکار نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی صلا حیت رکھنے والے متعلقہ محکموں کے ساتھ میٹنگیں کی ہیں، مناسب مقامات کا انتخاب کیا ہے اور اس سلسلے میں پالیسی کا مسودہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکارنے طلبہ کی ضروریات اور ہاسٹلوں میں درکار سہولیات پر تفصیل سے غور کیا ہے ۔ سرکار ایسے ہاسٹل تعمیر کرے گی جہاں ملک بھر کے والدین اپنے بچوں کو مکمل اطمینان کے ساتھ چھوڑ سکیں اور طلبہ کھانے یا رہائش کی فکر سے آزاد ہوکر اپنے خوابوں کو پورا کرنے پر پوری توجہ دے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہاسٹلوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور مقررہ وقت کے اندر اس منصوبے کو نافذ کرنے کے لیے ایک خصوصی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔قابلِ ذکر ہے کہ ستیہ نکیتن حادثے کے بعد دہلی سرکار نے غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے ہاسٹلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے۔
ادھر وزیر تعلیم آشیش سود نے آج طلبہ رہائش اور تحفظ سے متعلق20رکنی تشکیل کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی ۔ایل جی کے ذریعہ تشکیل اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کا مقصد راجدھانی کی رہائش کی شدید کمی ،تحفظ پیمانوں اور طلبہ ہوسٹل کے بائی لاز سے مختلف پہلوﺅں کو پابند بنانا ہے ۔
No Comments: