
نئی دہلی، 15ستمبر(میرا وطن نیوز )
دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین کے انتخابات میں بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کو اپنی شکست کا خوف ستانے لگا ہے۔ اسی خوف کے باعث منگل کواے بی وی پی کے کچھ غنڈوں نے عام آدمی پارٹی کی طلبہ تنظیم کے سیکریٹری عہدے کے نابینا امیدوار پنکج کمار کے لیے ووٹ مانگنے والے نابینا طلبہ کے سا تھ مارپیٹ کی۔ نابینا طلبہ پنکج کمار کی انتخابی مہم کے لیے نکلے تھے، اسی دوران اے بی وی پی کے غنڈ ے وہاں پہنچ گئے اور گالی گلوچ کرتے ہوئے مارپیٹ شروع کر دی۔آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ،سنجیو جھا اور ایم ایل اے کونسلرانکش نارنگ نے اس واقعے کی سخت مذمت کی۔
اس واقعے پر آپ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک اور گھنا ¶نا قرار دیا ۔ ساتھ ہی بی جے پی اور آر ایس ایس سے اے بی وی پی کی اس حرکت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ ایس اے پی کے امیدوار پنکج کمار کے لیے ووٹ مانگنے والے نابینا طلبہ کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہو ئے اے بی وی پی کے طلبہ کی ویڈیو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے آپ کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے اس واقعے کو انتہائی گھنا ¶نا اور شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی طلبہ یونین (ڈوسو )میں اپنے نابینا ساتھی پنکج کمار کے لیے انتخابی مہم چلانے والے نابینا طلبہ کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کی گئی۔
No Comments: