
نئی دہلی، 11 ستمبر(میرا وطن نیوز )
مہرولی کی تاریخی، علمی و روحانی سرزمین پر قائم جامعتہ القرآن امہات المو ¿منین للبنات میں طالبات کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت کے طور پر جمعیت علماءہند کے ناظم عمومی مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے نئے کمپیوٹر سینٹر کا افتتا ح کیا۔ ا یہ منصوبہ آئی ایل ایم فاو ¿نڈیشن ٹرسٹ، احمد آباد کے تعاون سے پایئہ تکمیل کو پہنچا۔آج جامعہ کے بانی و مہتمم مولانا ہارون رشید قاسمی کی دعوت پر جمعیت علماءہند کے وفد نے جامعہ کا دورہ کیااور جامعہ کی طالبات کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کی۔
افتتاح کے موقع پرمولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے طالبات کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمپیوٹر سینٹر کا قیام جامعہ کی طالبات کے لیے علمی ترقی، عصری مہارت اور مستقبل کے تعلیمی امکانات کا ایک نیا باب ثابت ہوگا۔اس موقع پر مولانا ہارون رشید قاسمی ص نے کہا کہ جامعہ میں طالبات کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم اور جدید تعلیمی وسائل سے آرا ستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موجودہ دور میں کمپیوٹر اور دیگر جدید ذرائعِ تعلیم سے واقفیت طالبا ت کے تعلیمی سفر کو مو ¿ثر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
انہو ں نے اس تعلیمی منصوبے کی تکمیل میں تعاون کرنے پر آئی ایل ایم فاو ¿نڈیشن ٹرسٹ، احمد آباد کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص مولانا مفتی اسجد قاسمی احمد آباد، مفتی نعمان قاسمی اور حذیفہ بھائی کی کوششوں، توجہ اور تعاون کو سراہا۔اس موقع پر مولانا عظیم اللہ صدیقی، مولانا مفتی ذاکر حسین قاسمی، قاری احمد عبداللہ رسول پوری، مولانا ضیاءاللہ قاسمی، مولانا حافظ یوسف الاعظمی، مولانا ابوبکر بن مولانا حکیم الد ین قاسمی، مولانا نوشاد سمیت متعدد معززین، علماءاور ذمہ داران موجود تھے۔
No Comments: