Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی کے ذریعہ دہلی میں ضلع اور مورچہ کے انچارج مقرر کیے گئے

اقلیتی مورچہ میں محمد ہارون انچارج اور گرمیت سنگھ سوراشریک انچارج

نئی دہلی، 11 ستمبر(میرا وطن نیوز)
بی جے پی کے ریاستی صدر ہرش ملہوترا کی منظوری سے اور اعلی قیادت سے مشاورت کے بعددہلی پرد یش کے ضلع انچارج اور ضلع شریک انچارج اور مختلف مورچوں کے انچارج اور شریک انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ پارٹی نے اپنی فہرست جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
پارٹی کے مختلف محاذوں کے انچارج اور شریک انچارج بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ یوتھ فرنٹ کی ذمہ دار ی روہت چہل کو انچارج اور ارون درال کو شریک انچارج کے طور پر دی گئی ہے۔ مہیلا مورچہ میں آر تی مہرا انچارج اور ساریکا جین شریک انچارج ہوں گی۔ایس سی مورچہ میںکوشل مشرا کو انچارج اور سونا کماری کو شریک انچارج،او بی سی مورچہ میں ونے راوت کو انچارج اور آزاد سنگھ کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ اقلیتی مورچہ میں محمد ہارون انچارج ہوں گے اور گرمیت سنگھ سورا شریک انچارج ہوں گے۔
کسان مورچہ میں راج کمار بلن کو انچارج اور مہیش تومر کو شریک انچارج بنایا گیا ہے، پوروانچل مورچہ میں بپن بہاری سنگھ کو انچارج اور بریجیش رائے کو شریک انچارج بنایا گیا ہے۔ درج فہرست قبائل مورچہ میں رنجیت کشیپ کو انچارج اور سندر چودھری (میور وہار) کو شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *