Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نوجوانوں میںنشہ کے بڑھتے رجہان سے دیہی اورغیر مجاز کالونیوں کے لوگ پریشان

کھاپ پنچایت ’پالم ‘360کے سربراہ سریندر سولنکی نے دہلی پولیس کمشنر سے کی ملاقات

نئی دہلی، 11 ستمبر(میرا وطن نیوز )
شمالی ہند کی سب سے بڑی کھاپ پنچایت ‘پالم 360’ کے سربراہ چودھری سریندر سولنکی نے دہلی پولیس کمشنر انوراگ کمار سے ملاقات کرمنشیات کی لعنت، خاص طور پر نوجوانوں سے متعلق فکرات پر تبادلہ خیا ل کیا ۔ انہوں نے کھاپ کے اشتراک سے منشیات مخالف مہمات چلانے کے لیے پو لیس کا تعاون مانگا۔انہوں نے دہلی پولیس پر زور دیا کہ وہ خاص طور سے دیہی علاقوں سے ملحقہ غیر مجاز کالونیوں میں نگرانی بڑھا ئے۔
جمعہ کو ملاقات کے دوران سولنکی نے دہلی پولیس کمشنرکے ساتھ منشیات کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت کی اور نشے کی لت کے نوجوانوں کی زندگیوں پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کیا۔خاص طور پر کچی آبادیوں اور غیر مجاز کالونیوں کے نوجوانوں کے حوالے سے بات کی ۔انہوں نے بتایا کہ اسلحہ کلچر کا فر و غ اور جرا ئم کی طرف رجحان بھی بڑے مسائل بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعما ل نہ صرف فرد کو تباہ کرتا ہے بلکہ اس لت میں مبتلا شخص کے پورے خاندان کو برباد کر دیتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *