Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

صبر و استقامت اور آخرت کی تیاری کامیابی کا راستہ :عبد الغفار

جماعت اسلامی ہند کانتی نگر یونٹ کے تحت درس قرآن کا انعقاد

نئی دہلی،11ستمبر (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کانتی نگر یونٹ کے تحت درس قرآن کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں عبدالغفار نے سور ق کی آخری آیات، بالخصوص آیات 35 تا 45، کا ترجمہ اور تفسیری تشریح پیش کی۔ انہوں نے ان آیا ت کی روشنی میں آخرت کی حقیقت، اللہ تعالیٰ کی قدرت، قیامت کے دن انسان کی جواب دہی اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں انسان کو بار بار اس حقیقت کی طرف متوجہ کیا ہے کہ دنیا کی زندگی عارضی ہے اور ہر انسان کو بالآخر اپنے رب کے حضور حاضر ہونا ہے۔ اللہ تعالیٰ نیک لوگوں کے لیے اپنی بے شمار نعمتیں تیار رکھتا ہے، جبکہ انسان کی اصل کامیابی اس میں ہے کہ وہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور تقویٰ کی زندگی اختیار کرے اور آخرت کی تیاری کرے۔
پروگرام کے اختتام پر شرکاءکو قرآن مجید سے اپنا تعلق مضبوط کرنے، اللہ تعالیٰ کی یاد کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے، صبر و استقامت اختیار کرنے اور آخرت کی کامیابی کے لیے نیک اعمال کرنے کی تلقین کی گئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *