Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام افسوسناک اور متعصبانہ عمل قابل مذمت:مفتی مکرم احمد

کولکاتہ کے مسلم باشندوں پر پانی بند کئے جانے کی مذمت ،سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی ،11ستمبر (میرا وطن نیوز)
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں کو تاکید کی کہ نوجوانوں کی اچھی تعلیم و تربیت کی طرف خصوصی توجہ دیں یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔
انہوں نے سہارنپور کلیکٹریٹ میں 115 سالہ قدیم مسجد کو شہید کیے جانے کی شدید مذمت کی اور اسے فرقہ پرستانہ اور متعصبانہ غیر آئینی عمل قرار دیا انہوں نے کہا کہ ضلع عدالت نے مسجد کمیٹی کی اپیل مسترد کر دی تھی لیکن ابھی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کا حق مسجد کمیٹی کے پاس تھا اور قانون کے درواز ے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک کھلے ہوئے تھے۔
مفتی مکرم نے کہا کہ وقف ایکٹ 1991 کی روسے اس مسجد کو منہدم نہیں کیا جانا چاہیے تھا ۔ یو پی وقف بورڈ کے ریکارڈ میں بھی اس کا اندراج قدیم زمانے سے موجود ہے ضلع عدالت کے سامنے قدیم ریکار ڈ پیش کیے گئے لیکن عدالت نے انہیں نظر انداز کر دیا بہت افسوس کی بات ہے ہمیں اس کا بہت رنج ہے۔ انہوں نے کہا اس مسجد کے معاملے میں جس برق رفتاری سے سٹی مجسٹریٹ اور ضلع عدالت نے مقدمے کا فیصلہ کیا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ نیت کچھ اور ہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں مذہبی آزادی اور مساوی قانونی تحفظ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے تو صرف ایک ہی فرقہ کی عبادت گاہوں کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے افسوس کی بات تو یہ ہے کہ دھوکے سے رات کے اندھیرے میں انہدام کی کارروائی کی گئی اور مذہبی کتابوں کو بھی نکالنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ مفتی مکرم نے امید ظاہر کی عدالت عالیہ سے انصاف ملے گا ۔
مفتی مکرم احمد نے کہا شمالی کولکاتہ کے کوسی پور علاقہ کی جیوتی نگر کالونی کے باشندوں میں تقریبا تین مہینے سے پانی کی سپلائی بند ہے اس علاقے میں تقریبا پانچ ہزار لوگ رہتے ہیں زیادہ تر آبادی مسلم فرقے کی ہے پانی کی سپلائی بند ہونے کے باعث یہ لوگ گنگا سے پانی لانے یا دور دراز سے پانی لانے پر مجبو ر ہیں اور ان کی سنوائی کہیںنہیں ہو رہی ۔ مفتی مکرم نے ریاستی سرکارسے پر زور اپیل کی کہ اس آبادی میں پانی کی سپلائی حسب سابق جلد از جلد بحال کی جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *