
ہندوستان میں ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کے نمائندے ڈاکٹر عبد الحکیم الہیٰ اور ایران کے ہندوستان میںسفیر ڈاکٹر محمد علی فتح
نئی دہلی،5ستمبر (میرا وطن نیوز )
ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے شاہی جامع مسجد دہلی میں امام مولاناسید شعبان بخاری کے پیچھے نمازجمعہ اداکرکے شیعہ۔سنی کے درمیان پیداکی گئی خلیج کوپاٹنے کی کوشش کی جس کی چہارسوپذ یرائی ہورہی ہے۔کہاجارہاہے کہ ایک مسجد،ایک صف، ایک قبلہ!یہ لمحہ صرف ایک نما زکانہیں،بلکہ بھا ئی چارے، محبت اورایک دوسرے کے احترام کی خوبصورت تصویر بن گیا ۔اس طرح دہلی کی تاریخی شا ہی جامع مسجد سے آج دنیا کے نام بڑا پیغام گیا ’دل جڑیں تو دوریاں مٹ جاتی ہیں ‘۔بہر حال ہندوستا ن کی قومی راجدھانی تا ر یخی شاہجہانی جامع مسجد دہلی سے شیعہ -سنی اتحاد کا پیغام ملک ہی نہیں بلکہ پور ی دنیا میں گیا ہے ۔
دہلی کی تاریخی شاہی جامع مسجدمیںاسلامی جمہوریہ ایران کی عدالیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے امام سیدشعبان بخاری کی اقتدامیںنمازجمعہ اداکی۔اس دوران ان کے ہمراہ ہندوستان میں ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای کے نمائندے ڈاکٹر عبد الحکیم الہیٰ اور ایران کے ہندوستان میںسفیر ڈاکٹر محمد علی فتح کے علاوہ دیگر علماءکرام بھی موجود تھے ۔اس موقع پرنمازیوںسے کھچاکھچ بھری شاہی جامع مسجد دہلی میںموجودبندگان خدا نے ایران کے چیف جسٹس کاگرمجوشی اورپرتپاک خیر مقدم کیا۔اس د و را ن غلام حسین محسنی اژہ ای نے جامع مسجدکے امام مولانا سیدشعبان بخاری سے بھی ملاقات کی۔ بتا یاجاتا ہے کہ سید شعبان بخاری نے ایرانی وفد سے مختلف موضوع پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔
No Comments: