
نئی دہلی، 5 ستمبر (میرا وطن نیوز)
دہلی کی پٹیالہ ہاو ¿س عدالت نے جنتر منتر پر احتجاج کے دوران ایک مظاہرہ کرنے والی طالبہ کے والد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار سُوتنتر بھاردواج کو ایک روزہ پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ سُوتنتر بھاردواج کو ایک روز قبل، 4 ستمبر کو اترپردیش کے بلند شہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور آج پٹیالہ ہاو ¿س عدالت میں پیش کیا گیا۔
دہلی پولیس نے ملزم سُوتنتر بھاردواج کو پٹیالہ ہاو ¿س عدالت میں پیش کرتے ہوئے پوچھ گچھ کے لیے پولیس حراست کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اسے ایک دن کی حراست میں بھیج دیا۔سُوتنتر بھاردواج کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اس نے ایک پوڈکاسٹ میں مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ اس نے احتجاج کرنے والی ایک طالبہ کے والد کے سر پر حملہ کیا تھا۔
No Comments: