
نئی دہلی ،4ستمبر (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی خصوصی کمیٹیوں کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے حالیہ انتخابات میں چاندنی چوک وارڈ 73سےبی جے پی کے کونسلر سمن کمار گپتا کمیونٹی سروس کمیٹی کے چیئر مین منتخب ہوئے ہیں جبکہ بابی ڈپٹی چیئر پرسن بنی ہیں ۔اس موقع پرنو منتخب چیئر مین سمن کمار گپتا نے کہا کہ وہ کمیونٹی سروس کمیٹی کو آگے ہی نہیں بڑھائیں گے بلکہ کمیٹی کے کاموں میں شفافیت پر زور دیں گے اور کمیٹی کا فعال بنائیں گے تاکہ شہر کے عوام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔
اس موقع پرجامع مسجد کی سابق کونسلر اور بی جے پی کی سینئر لیڈر محترمہ طلعت سلطانہ نے کہا کہ سمن کمار گپتا کے کمیونٹی سروس کمیٹی کے چیئر مین بننے سے راجدھانی کے عوام کو کافی فائدہ ہوگا کیونکہ وہ سینئر کونسلر ہیں اور انہیں ایم سی ڈی کے کام کاج کا بھی تجربہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے انتخاب سے جہاں سٹی صدر پہاڑ گنج زون کے تحت آنے والے وارڈوں کو فائدہ ہوگا ،وہیں وہ کمیٹی کے چیئر مین رہتے ہوئے اب راجدھانی کے لوگوں کی خدمت بھی بہتر ڈھنگ سے کرسکیں گے ۔
No Comments: