
نئی دہلی، 29 اگست(میرا وطن نیوز )
کانگریس کے سینئر لیڈر ’جن نائک‘ آنجہانی سجن کمار کو ہفتے کو تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقدتعزیتی تقریب میںنم آنکھوں سے خرا ج عقید ت پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے بیٹے جگ پرویش کمار نے سر جھکا کر گہر ے جذبا ت کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔اس موقع پرمختلف تنظیموں کے نمائندوں اور ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش، اور آس پاس کے علاقوں کے عوامی نمائندوں کے علاوہ دہلی کے لوگوں نے تعزیتی اجلاس میں شرکت کی۔
مزید برآں، اس اجتماع میں سابق وزرائے اعلیٰ، وزراء(موجودہ اور سابق)، ریاستی کانگریس کے سا بق صدور، ممبران پارلیمنٹ (موجودہ اور سابق)، اور ممبران قانون ساز اسمبلی (موجودہ اور سابق) کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں میونسپل کونسلروں اور دیہی تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ قا بل غور ہے کہ سجن کمارنے پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک دہلی کی سیاست میں مفاد عامہ کے مسا ئل کو مو ¿ثر طر یقے سے آگے بڑھایا، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ان کے ذاتی اور دلی تعلقات تھے۔
اس موقع پر ان کے بیٹے جگ پرویش کمار نے کہا کہ وہ اپنے والد کی طرف سے دی گئی مشعل کو آگے بڑھائیں گے، یہ مشعل خدمت کے راستے اور عام لوگوں کے مسا ئل کو حل کرنے کی جدوجہد کی علامت ہے۔ ان کے بھائی، سابق ایم پی شری رمیش کمار نے بھی یادگاری میٹنگ میں شرکت کرنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
No Comments: