Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مسجد زہرا گوتم پوری میں لیاقت علی کی مجلس سوئم آج

مجلس ترحیم کومولانا نعمت علی قمی خطاب کریں گے

نئی دہلی ،29اگست (میرا وطن نیوز )
شمال مشرقی دہلی واقع مسجد زہراؑگوتم پوری میں 30اگست بروز اتوار بعد نماز مغربین انجمن آل اطہر ر جسٹرڈ سانکھنی کے ممبرمرحوم لیاقت علی ابن ذوالفقار علی مرحوم کے سوئم کی مجلس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔مو لا نا نعمت علی قمی خطاب فرمائیں گے ۔جبکہ سوز خوانی سید فرحت عباس زیدی و ہمنوا صاحبان کریں گے۔ مرحوم کے بھائی مرزا اکرام علی نے مومین سے گزارش کی ہے کہ وہ مجلس میں شرکت فرما کر ثواب دار ین حاصل کریں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لیاقت علی کا انتقال شاردہ اسپتال دہلی میں ہوگیا تھا ۔ان کی میت کو دہلی سے آبا ئی وطن سانکھنی بلند شہر لے جا یا گیا ۔ان کی نماز جنازہ مولانا سید محسن مہدی زیدی امام جمعہ شیعہ جامع مسجد نے پڑھائی اورنماز ظہر سے قبل انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحوم مولانا مرزا ذہین نجفی اور مولانا مناظر نجفی کے چچا تھے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *