Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ساملا نے کنگنا رناوت کے مسلمانوں سے متعلق بیان کی سخت مذمت کی

یہ بیان حقائق کے منافی، قابل اعتراض اوز مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا ہے

نئی دہلی، 27 اگست ( میرا وطن نیوز ) ساؤتھ ایشین مائنارٹیز لائرز ایسوسی ایشن (SAMLA) نے رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کی جانب سے صحافی سدھیر چودھری کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مسلمانوں کی شادیوں سے متعلق مبینہ تبصرے کی سخت مذمت کی ہے۔
ساملا کے جنرل سکریٹری ایڈووکیٹ فیروز خان غازی نے کہا کہ یہ بیان حقائق کے منافی، قابل اعتراض اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بہن سے نکاح قطعی طور پر ممنوع ہے اور قرآن مجید کی آیت 4:23 میں ان قریبی خونی رشتوں سے نکاح کی واضح ممانعت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ رکشا بندھن سے متعلق ایک اشتہار پر گفتگو کے دوران مسلمانوں اور اسلام کا حوالہ دینا غیر ضروری تھا۔ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ مکمل اور غیر ترمیم شدہ ویڈیو کی جانچ کی جائے اور یہ دیکھا جائے کہ آیا مذکورہ بیان سے فرقہ وارانہ دشمنی یا مذہبی منافرت پھیلانے سے متعلق کوئی جرم بنتا ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان جیسے کثیر مذہبی ملک میں عوامی گفتگو آئینی اخوت، باہمی احترام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے والی ہونی چاہیے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *