
اتر پردیش /نئی دہلی، 22اگست(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور اترپردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے اسکول ٹھیک کرو مہم کے تحت ہفتہ کے روز یوگی سرکار کے کچھ سرکاری اسکولوں کی ویڈیوز دکھا کر ان کی بدحالی کی حقیقت عوام کے سا منے رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے بیشتر سرکاری اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال ہیں، بیت الخلاءگندے ہیں اور بچوں کے بیٹھنے کے لیے ڈیسک تک موجود نہیں ہیں۔
اس موقع پر سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی سرکاری اسکولو ں کی نمائش لگا کر عوام کو یوگی سرکارکے اسکولوں کے کایا کلپ کے جھو ٹے دعووں کی حقیقت دکھائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 8382928009نمبر پر اپنے آس پاس کے خستہ حال سرکاری اسکولوں، خراب سڑکوں، پانی بھرا ¶، مڈ ڈے میل سمیت دیگر خامیوں کی ویڈیوز بھیج کر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے پورے ملک میں چھوٹے چھوٹے معصوم بچے سڑکوں پر نکل کر، اسکولوں میں نعرے لگا کر، ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کا گھیرا ¶ کرکے اور پولیس کے داروغہ کی مار اور لاتیں کھانے کے باوجود اپنے اسکول کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ بہت اچھی بات ہے کہ ملک کی سیاست میں اسکول ایک موضوع اور تعلیم ایک مسئلہ بن گئی ہے۔ اگر تعلیم ایک سیاسی مسئلہ بن جائے تو یہ بڑے تبد یلی کی علامت ہے۔ یہ اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ سیاست ذات اور مذہب کے جال سے نکل کر تعلیم، روزگار، صحت اور سڑکوں کے مسائل کی طرف آ رہی ہے۔ یہ ملک کی سیاست کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔
اترپردیش کی راجدھانی لکھن ¶ میں بھی سیکڑوں بچے سڑکوں پر نکل آئے کہ ہمارا اسکول ٹھیک کرو۔سنجے سنگھ نے کہا کہ اس کے بعد عام آدمی پارٹی نے پورے اترپردیش میں اسکول ٹھیک کرو مہم شروع کی۔ ہم نے اپنی پارٹی کے کارکنوں اور رہنما ¶ں سے کہا کہ جائیں اور اسکولوں کی حالت دکھائیں، کیونکہ یوگی آدتیہ ناتھ کہہ رہے ہیں کہ اترپردیش کے اسکولوں کا کایا کلپ ہو چکا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ تمام اسکول بہت اچھے ہو چکے ہیں، وہاں فرش بن چکے ہیں، اچھے بیت الخلاءکا انتظام ہے اور بچوں کے بیٹھنے کے لیے ڈیسک اور بینچ موجود ہیں۔ ڈبل انجن والی مودی اور یوگی حکومت کے ان دعو ¶ں میں دور دور تک سچائی نظر نہیں آ رہی ہے۔
No Comments: