Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریگنگ تفریح نہیں،عزت نفس اور انسانی وقار کی پامالی ہے: ڈاکٹر محمد مشتاق

شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں ’انسداد ریگنگ آگاہی ہفتہ‘ کے تحت پروگرام منعقد

نئی دہلی ،20اگست (میرا وطن نیوز )
’ریگنگ کو محض تفریح یا نئے طلبہ سے تعارف کا ذریعہ سمجھنا درست نہیں،بلکہ یہ کسی طالب علم کو ایذا پہنچا نا ، اس کی تحقیر کرنا یا اسے ذہنی دبا ¶ میں مبتلا کرنا، اس کی عزتِ نفس اور انسانی وقار کو مجروح کرنے کے مترا دف ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد مشتاق، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے شعبہ کی بزمِ طلبہ کی جانب سے ’انسداد ریگنگ آگاہی ہفتہ‘ کے تحت منعقدایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹرمحمد مشتاق نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو ایسی مثبت اور تعمیر ی سر گر میوں میں صرف کریں جو ان کی علمی نشوونما، شخصیت سازی اور کردار کی تعمیر کا ذریعہ بنیں۔ سینئر طلبہ کو تعارف اور ریگنگ کے درمیان واضح فرق کو ملحوظ رکھا جانا چاہیے۔ سینئر طلبہ کا کردار جونیئر طلبہ کے لیے خوف یا اضطراب پیدا کرنا نہیں، بلکہ ان کے اندر اعتما د، اپنائیت اور تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے طرزِ عمل سے ایک ایسا محفو ظ، دوستانہ اور خوش گوار تعلیمی ماحو ل تشکیل دیں، جہاں ہر طالب علم کی عزتِ نفس، خود داری اور وقار محفوظ ہو۔
پروگرام کی نظامت خدیجہ نے کی۔اس موقع پر شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اساتذہ ڈاکٹر خورشید آفاق، ڈاکٹر جاوید اختر،ڈاکٹر انیس الرحمن، ڈاکٹر عبدالوارث خان،ڈاکٹر محمد اسامہ،ڈاکٹر ندیم سحر عنبرین ،ڈا کٹر محمد مسیح اللہ اور ڈاکٹر اویس منظور ڈار کے علاوہ ریسرچ اسکالرس،ایم اے اور بی اے کے طلبہ و طالبا ت کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔پروگرام کو کام یاب بنانے میں بزم طلبہ کی جنرل سکریٹری خدیجہ کے علاوہ علما،زویا ہارون،احسان،ہارون اور تابش وغیرہ کا اہم کردار رہا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *