Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی والوں نے دہلی کا دل کناٹ پلیس کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا

دہلی آزادی کی جدوجہد کے کئی فیصلہ کن ابواب کا مرکز رہی ہے:وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 17 اگست (میرا وطن نیوز)
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کی جانب سے منعقدہ ترنگا یاترا میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا یاترا میں شامل ہر دہلی والے نے آج کناٹ پلیس کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے ہاتھوں میں شان سے لہراتا ترنگا اور ایک سا تھ گونجتا ’وندے ماترم‘ کا نعرہ ایسا منظر تھا جس نے بے شمار جانبازوں کی قربانی، ایثار اور ملک کے لیے ان کی وابستگی کو ہم سب کے دلوں میں ایک بار پھر زندہ کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی آزادی کی جدوجہد کے کئی فیصلہ کن ابواب کا مرکز رہی ہے اور آزاد ہندوستان کے ترقیاتی سفر کی بھی گواہ رہی ہے۔ آج اسی دہلی کی نئی نسل ترنگا تھامے، قومی فخر کے اسی جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے قدم سے قدم ملا کر چلی۔
انہوں نے کہا کہ اس یادگار ترنگا یاترا میں کونسل کے چیئرمین منوج کمار دویدی، وائس چیئرمین کلجیت چہل، این ڈی ایم سی کے افسران اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پورے ملک میں یوم آزادی اور اس سے متعلق ’ہر گھر ترنگا‘ جشن منایا گیا۔ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ ترنگا ہماری عزت، وقار اور فخر کی علامت ہے؛ یہ ہمارے دلوں میں بستا ہے اور ہمارے فخر کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر شہری کی ’ بھارت ماتاکی جے‘ کی گونجتی آواز کے در میا ن یہ عزم کیا گیا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب صرف ایک عزم نہیں ہے، بلکہ پورا ملک، تمام سرکا ریں اور ہر شہری ’مشن موڈ‘ میں اس کام کے لیے خود کو وقف کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *