Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یوجی سی-این ای ٹی کے تین امتحانات کے دوبارہ انعقاد پریوتھ کانگریس نے اٹھائے سوالات

این ٹی اے کے کام کاج پر ایک وائٹ پیپر اور ایجنسی کے فوری سرکاری آڈٹ کاکیا گیا مطالبہ

نئی دہلی، 17 اگست (میرا وطن نیوز)
انڈین یوتھ کانگریس نے پیر کو قومی جانچ ایجنسی (این ٹی اے ) کے تین مضامین کے لیےیوجی سی -این ای ٹی(نیٹ) امتحانات کے دوبارہ انعقاد کے پرسوال اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم سے جواب طلب کیا ۔ انڈین یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چِب اور دہلی یونیورسٹی کی استانی ڈاکٹر چیانیکا اونیال نے الز ام لگایا کہ این ٹی اے کے امتحانی نظام کی ناکامیوں کا خمیازہ طلبہ کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور اس سے ان کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے این ٹی اے کے کام کاج پر ایک وائٹ پیپر اور ایجنسی کے فوری سرکاری آڈٹ کا مطالبہ کیا۔
چِب نے یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یو جی سی -این ای ٹی امتحان کے تقریباً دو ماہ بعد این ٹی اے کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوا اور تین مضامین کے امتحانات دوبارہ منعقد کر نے کا فیصلہ کیا۔ امتحانی نظام میںجوابدہی طے ہونے تک ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکار این ٹی اے کی ناکامیوں کو قسطوں میں بے نقاب کر رہی ہے تاکہ طلبا کا غصہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ تک نہ پہنچے۔ جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران راہل گاندھی نے واضح کیا تھا کہ اس وقت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو ہٹانا پہلا قدم تھا، آخری نہیں۔ امتحانی نظام میں ہر سطح پر جوابدہی طے کرنا ضروری ہے۔
یوتھ کانگریس کے صدر نے کہا کہ جب نوجوان وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے جوابدہی کا مطالبہ کر رہے تھے، دونوں لیڈر مانسون سیشن کے دوران تقریباً 20 دنوں تک ایوان میں نہیں آئے۔ حکومت طلبہ کے مستقبل سے متعلق معاملات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام امتحانات کے درخواست فارم طلبا کو صرف ایک روپے میں دستیاب کرائے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ حکومت دور دراز اور دیہی علاقوں سے آنے والے امیدواروں کے امتحانات دوبارہ دینے کے لیے سفر اور رہائش کے اخراجات کو پورا کرے۔
ڈاکٹر چیانیکا اونیال نے کہا کہ یہ معاملہ صرف سوالیہ پرچہ اور جوابی پرچہ کا نہیں ہے بلکہ طلبہ کے وقت، پیسے، ذہنی دباو ¿ اور مستقبل کا بھی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا سوالیہ پرچہ میں غلطیوں کے ذمہ دار عہد یداروں اور ماہرین کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور کیا ان کے ناموں کو عام کیا جائے گا۔ این ٹی اے نے سوالیہ پرچوں میں دانشوروں کے نام ، کتابوں کے عنوانات، گرامر، جنس اور تلفظ سے متعلق غلطیوں کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ سوالیہ پرچہ کس نے تیار کیا، کس نے اس کا جائزہ لیا، کس نے تلفظ کی تصدیق کی اور کس سطح پر حتمی منظوری دی گئی۔
اونیال نے این ٹی اے امتحانات سے متعلق اعدادوشمار بھی پیش کئے۔ انہوں نے بتایا کہ 2023 میں این ٹی اے نے 66 امتحانات کا انعقاد کیا جس میں 1.33کروڑ طلبا نے حصہ لیا۔ 2024 میں امتحا نات کی تعداد گھٹ کر 29 ہوگئی، جس میں 85.78 لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امتحانات کی تعداد میں کمی اور امیدواروں کی شرکت طلبا میں این ٹی اے پر گرتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ این ٹی اے نے 16 اگست کویو جی سی -این ای ٹی جون کے سیشن کے سوالیہ پرچوں میں متعدد غلطیاں پائے جانے کے بعد انگریزی، کامرس اور سوشیالوجی مضامین کے دوبارہ امتحانات کا اعلان کیا تھا۔ انگریزی اور کامرس کے دوبارہ امتحانات 9 ستمبر اور سوشیالوجی کے لیے 10 ستمبر کو ہوں گے۔ دوبارہ امتحان کے لیے امیدواروں سے کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *