Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہمارے والدین ایک روٹی کم کھائیں لیکن اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلائیں`

کبیر نگر میں یوم آزادی تقریب میں مقامی کونسلر حاجی ظریف نے کی اپیل

نئی دہلی ،15اگست (میرا وطن نیوز )
حاجی ظریف فاو ¿نڈیشن کے زیراہتمام 80 ویں یوم آزادی کی تقریبات 33 فٹہ روڈ کبیر نگر میںمنعقد ہوئی۔ مقامی میونسپل کونسلر حاجی ظریف کی قیادت میں، تقریب میں مہمان خصوصی، ڈی سی پی (نارتھ ایسٹ) راہل الوال نے پرچم کشائی کی۔
اس موقع پرحاجی ظریف نے سب کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دینے اور قومی یکجہتی کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی تلقین کی۔انہوں نے آزادی کے اس تہوار کو جوش و خروش سے منا نے کی اپیل کی۔ تقریب میںکبیر نگر اور کردم پوری کی مساجد کے اماموں اور خطیبوں کی شرکت کرنے پران کا شکریہ ادا کیا گیا۔حاجی ظریف نے والدین کو مشورہ دیا کہ ایک روٹی کم کھائیں لیکن اپنے بچوں کی تعلیم کو ترجیح دیں ۔
تقریب میں میں مفتی ابصار، مفتی محبوب عالم، قاری شہزاد، حافظ مسعود، مولانا سہیل، مفتی اسلم، مفتی عطاالرحمن، مفتی شاداب، مفتی تنویر، محمد شباب، منڈل صدر ہاشم بھرے، نوشاد تھیکیدار، مشتاق، یوسف ، حافظ سلیم، حافظ سلیم اور حافظ سلیم شامل تھے۔ دلشاد، سعید انصاری، متلوب، شریف، صابراور دیگر مو جو د تھے۔ نظامت کی نظامت مولانا دلشاد نے کی اور پروگرام کا اختتام مفتی حفظ الرحمن کی دعا پر ہوا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *