Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انکش نارنگ نے پرتیبھا ودیالیہ میں بچوں کے ساتھ 80 واں یوم آزادی منایا

جنتر منتر پر احتجاجی طلباءکی آوازوں کو لاٹھی چارج کرخاموش کرنے کی کوشش

نئی دہلی، 14 اگست (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی لیڈر آف اپوزیشن، انکش نارنگ نے جمعہ کو اپنے وارڈ کے نگم پرتیبھا ودیالیہ میں منعقدہ 80ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی اور حب الوطنی کے اس مقدس موقع کو چھوٹے بچوں کے ساتھ جوش و خروش سے منایا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرفارمنس، ان کے بلند حوصلہ اور ترنگے کے تئیں ان کی عقیدت نے اس تقریب کو اور بھی خاص بنا دیا۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ ایک ساتھ آئیں اور ایک مضبوط، تعلیم یافتہ اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کا عہد کریں۔
اس موقع پر انکش نارنگ نے کہا کہ ملک نے آزادی کے 79 سال مکمل کر لیے ہیں اور 80 ویں سال میں قدم رکھا ہے۔ لیکن کیا واقعی قوم کو مکمل آزادی مل گئی ہے؟ جنتر منتر پر نوجوانوں کے حالیہ احتجاج نے واضح طور پر ظاہر کیا کہ کس طرح مرکز کی بی جے پی سرکارنے لاٹھی چارج کا سہارا لیا اور ان کے مظا ہرے کو دبانے کی کوشش کی۔ سرکار نے نوجوانوں کو احتجاج کرنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ انکش نارنگ نے سوال کیا کہ کیا شہید اعظم بھگت سنگھ نے اپنی جان قربان کی تھی، یا مہاتما گاندھی نے ملک کی آزادی کے لیے جنگ لڑی تھی، صرف اس لیے کہ ملک کے نوجوان پرامن احتجاج کرنے سے قاصر رہیں جبکہ ملک کی آزادی کے 80 سال ہونے کو ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *