Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یوم آزادی کی مناسبت سے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام سمپوزیم آج

نئی دہلی ،14اگست (میرا وطن نیوز)
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے 15اگست کو بعد نماز مغرب ساڑھے سات بجے اہل حدیث کمپلیکس ، ابوالفضل انکلیو میں قومی سمپوزیم بعنوان جد وجہد آزادی میں اسلاف کی قربانیاں ملک وملت کی تعمیر و ترقی کے لیے رول ماڈل کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں جد و جہد آزادی میں اسلا ف کی قربانیوں، آزادی کے تقاضوں اور ملک وملت کی تعمیر و ترقی کے تئیں ہماری ذمہ داریوں کے حوالے سے ملک کے اہم علمائے کرام ، اساتذہ عصری جامعات اور دانشوران ملک وملت کے خطابات ہوں گے۔اس سے قبل صبح9 بجے اہل حدیث کمپلیکس میں تقریب پرچم کشائی کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
اس مناسبت سے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے کہاکہ اس حقیقت سے ہم سبھی واقف ہیں کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسلاف نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے بے مثال جانی ومالی قربانیاں پیش کیں۔ قدم قدم بلاﺅں اور آزما ئشوں سے دو چار ہوئے اور دار و رسن کی خونچکاں منازل بھی طے کیں، تب کہیں جا کر ہم نعمت آزادی سے سر فراز ہوئے۔ پھر صبح آزادی کے بعد اس کی تعمیر و ترقی کا راستہ بھی کافی دشوار گزار تھا۔ جسے ہمار ے اسلاف نے بلا تفریق مذہب وملت اسی تاریخی جذبہ ایثار و قربانی ، اتحاد و یکجہتی، احترام باہمی اور فر قہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ امن و شانتی کے ماحول میں اور عظیم آئین کی روشنی میں طے کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *