Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایف سی آر اے بل کو جے پی سی کے حوالے کئے جانے کا خیرمقدم

جماعت کے نائب امیر ایس امین الحسن کا بل پر نظر ثانی کا مطالبہ

نئی دہلی13اگست (میرا وطن نیوز)
جماعت اسلامی ہند نے مرکزی سرکار ککے ذریعہ فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ترمیمی بل2026 کو مزید غور و خوض کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی ) کے حوالے کئے جانے کے فیصلے کا خیرمقد م کیا ہے۔ تاہم جماعت نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ اپوزیشن، سول سوسائٹی اور مذہبی اقلیتوں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی روشنی میں بل کا شفاف طریقے سے ازسرنو جائزہ لیا جائے۔
جمعرات کومیڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ایس امین الحسن نے کہا کہ ایف سی آر اے ترمیمی بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کیا جانا ایک خوش آئند قدم ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جے پی سی سرکار کو اپنی سفارشات پیش کرنے سے پہلے سول سوسا ئٹی، اقلیتی اداروں، آئینی ماہرین اور دیگر متعلقہ فریقوں سے مشاورت کرے گی اور بل کی متنازع شقوں کا شفافیت کے ساتھ جائزہ لے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *