Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تنظیمِ ماتم (امروہہ) دہلی رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام مجلسِ عزا بعنوان ’یادِ ختم المرسلین‘ کا انعقاد

شیعہ جامع مسجد سے شبیہِ تابوت حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ برآمد،درگاہ پنجہ شریف میں اختتام پذیر

نئی دہلی ،12اگست (میرا وطن نیوز )
حسبِ دستورِ قدیم امسال بھی رحلت ختم الانبیائ، رحمتہ للعالمین، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادتِ نواس رسول، حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے مجلسِ عزا بعنوان ’یادِ ختم المر سلین ‘ کا انعقاد تنظیمِ ماتم (امروہہ) دہلی رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام شیعہ جامع مسجد، کشمیری گیٹ میں انعقاد کیا گیا ۔مجلس عزا کا آغاز سید علی ضامن و ہمنوا صاحبان نے سوز و سلام سے کیا، جبکہ مجلس کو مولانا قاضی محمد عسکری نے خطاب کیا۔
مولانا صاحب قبلہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج رحلت حضرت محمد مصطفٰی (ص) و شہادت امام حسن مجتبٰی علیہ السلام ہے، یہ وہ عظیم ھستیاں ہیں جنہیں اللہ نے رول ماڈل بنا کر بھیجا ہے اور انھیں تمام علوم اور فضائل سے آراستہ کرنے کے ساتھ ہی ہر قسم کی خطا و لغزش سے پاک بنایا ہے۔ ہم اگر دنیا و آخرت میں کامیاب بننا چاہتے ہیں تو ان کی پیروی کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے اور اللہ جل شانہ نے قرآن مجید میں ان کی سیرت پر عمل کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
مولانا نے کہا کہ “لقد کان لکم فی رسول الل اسوة حسنة” بیشک رسول خدا کی سیرت تمہارے لئے نمونہءعمل ہے۔ انہوں نے رحلتِ رسولِ اکرم اور شہا د تِ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے پ ±رغم واقعا ت اور ان سے وابستہ دینی و اخلاقی تعلیمات پر رو شنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو سیرتِ رسولِ اکرم اور فرامین اہلبیت علیہم السلام پر عمل پیرا ہونے کی تلقین فرمائی۔
مجلس کے اختتام پر حسب سابق تنظیمِ ماتم کی جانب سے حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے شبیہِ تابوت مع علمِ مبارک برآمد کیا گیا۔ عزادارانِ امام مظلوم نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کر تے ہوئے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی خدمت میں ان کے پدرِ بزرگوار، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزندِ گرامی حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا پرسہ پیش کیا۔
شبیہِ تابوت مع علمِ مبارک شیعہ جامع مسجد، کشمیری گیٹ سے برآمد ہوا اور عزادارانِ و عقیدتمندان کی شر کت کے ساتھ اپنے مقررہ و روایتی راستے سے ہوتا ہوا درگاہ پنجہ شریف پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر مختلف انجمن ہائے ماتمی نے بھی نوحہ خوانی و سینہ زنی میں بھرپور شرکت کی اور نواس رسول حضر ت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی بارگاہ میں نذران عقیدت و پرسہ پیش کیا۔
پروگرام کے موقع پر تنظیمِ ماتم کے صدر محمد جوہر نقوی، نائب صدر عباس حیدر، جنرل سیکریٹری باقر مہد ی بزمی کے علاوہ تنظیم کے دیگر عہدیداران و سرپرست حضرات، اراکینِ تنظیم، مختلف انجمن ہائے ما تمی کے ذمہ داران اور کثیر تعداد میں مومنین و مومنات اور محبان و عقیدتمندان نے شرکت کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *