Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حضرت نظام الدین اولیاءکے 812 ویں یوم ولادت کے موقع پر زائرین نے اجتماع میں شرکت کی

نئی دہلی،12اگست (میرا وطن نیوز )
ہندوستان کی مشترکہ ثقافت کی سب سے خوبصورت پہچان باہمی بھائی چارہ، سماجی اتحاد اور انسانیت کا احساس ہے۔ صدیوں سے، صوفی روایت نے محبت، ہم آہنگی اور انسانیت کا پیغام پھیلا کر معاشرے کو متحد کرنے کا کام کیا ہے۔ اس وراثت کی ایک جھلک گزشتہ روز حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاء کے 812 ویں یوم ولادت کے موقع پر درگاہ پر دیکھی گئی، جہاں ہندوستان اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں زائرین نے خراج عقیدت پیش کیا۔
پروگرام کا آغاز مہمانوں اور زائرین کے پرتپاک استقبال سے ہوا۔ مزار کے چیف انچارج سید کا شف نظامی نے سب کا خصوصی استقبال کیا۔ زائرین کے لیے لنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ درگاہ کی روایت کے مطابق رات گئے تک قوالی کی محفل منعقد ہوئی جس میں صوفی برادران ہمسار حیات، اطہر حیات اور حیات نظامی کی پرفارمنس نے ماحول کو صوفی جذبے سے معمور کر دیا۔
اس موقع پر بلیماران کے ایم ایل اے اور سابق وزیر دہلی عمران حسین بطور مہمان خصوصی موجود تھے اور رات گئے تک قوالی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت نظام الدین اولیاءکی تعلیما ت محبت، انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہیں۔ ان کی درگاہ پر تمام طبقات اور برادریوں کے لوگوں کی موجودگی ہندوستان کے سماجی اتحاد اور مشترکہ ثقافت کی ایک مضبوط مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات معاشرے میں باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کو مزید تقویت دیتے ہیں۔سید کا شف نظامی نے تمام عازمین کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں امن، ہم آہنگی اور سماجی اتحاد کی دعا کی۔
اس موقع پر طاہر صدیقی، ایم ایل اے چودھری زبیر، ایف آئی اے اسماعیلی، ذاکر خان،کونسلر حاجی سمیر منصوری ، تاجر آلوک وتسا، نیاز احمد منصوری ، ڈاکٹر بلال انصاری،آر سی چندرا، ہریش گولا، ایڈو کیٹ روحی سلطانہ، صحافی صوفی سید واجد علی، سلیم انصاری، مصطفیٰ گڈو، ماہر تعلیم محمد الیاس سیفی، نوشاد بیگم، عظمی انصاری ، شبانہ عظیم، رفیق احمد، زینب انصاری اور افضل سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *