
نئی دہلی،9اگست (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اتوار کودیولی اسمبلی حلقہ کے سنگم وہار-اے اور دیولی وارڈوں میں 37 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس فنڈ کا استعمال تقریباً 4 کلومیٹر طویل ڈاکٹر صاحب سنگھ ورما مارگ (دیولی بند روڈ) کی تعمیر کے لیے کیا جائے گا۔ 17 کروڑ روپے دیولی وارڈ کے دیولی ڈیم روڈ کے نزدیک بارات گھر اور سنگم وہار-اے وارڈ میں K-2 بلاک میںبارات گھر کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے۔
اس موقع پر بدھوڑی نے کہا کہ دیولی اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 150 کروڑ روپے کی منظو ری دی گئی ہے۔ اس فنڈ کو مقامی باشندوں کو ضروری شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہلی سرکارکی بنیادی توجہ تمام علاقوں کے لوگوں کو بنیا دی سہولیات فراہم کرنے پر ہے۔ اس کے نتیجے میں، دہلی کے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ ترقیاتی منصو بو ں کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔تقریب میںبھاجپا ضلع صدرمایا بشٹ اور کونسلر انیتا ستپال سنگھل سمیت بڑی تعداد میں مقامی باشند وں نے شرکت کی۔
No Comments: