
نئی دہلی،04اگست(میرا وطن نیوز)
کانگرس کمیٹی چاندنی محل بلاک کانگرس کمیٹی کی ماہانہ میٹنگ منٹو روڈ پر منعقد ہوئی جس میں چاندنی محل بلاک کانگرس کمیٹی کے صدر حاجی منظور نے اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کی اور خاص طور پر جو ایس ائی ار کا کام چل رہا ہے اس پر تفصیل سے بات ہوئی ۔
ایس ائی ار کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو بی ایل اوز مقرر تھے انہوں نے بی ہمارے بی ایل اے ٹو کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور اب بی ایل اوز نے بتایا ہے کہ اب ووٹروں کو فارم اپنے الیکشن افس میں جا کر جمع کرنے پڑیں گے۔ حاجی منظور نے بتایا کہ میٹنگ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو بھی اعتر ا ضات اور دعووں کے دوران ووٹروں کی پوری طرح سے مدد کی جائے گی تاکہ کسی بھی طرح سے ووٹر کا نام فہرست سے خارج نہ ہو ۔
میٹنگ میں مرزا جاوید علی ، نسیم احمد ،مسعود ضیا ،فرحان خان بھورے ، رفیق احمد ، حسنین اختر منصوری ، سنجے یادو، اشتیاق احمد، حاجی فیضان دہلوی، اطہر اقبال، خضر خان، راجو پوری ،محمد اسلم بچہ ،عارف قر یشی، فرزانہ بیگم ،نکی، بھائی جی، اعتبار احمد و کثیر تعداد میں کانگرس کے ساتھیوں نے حصہ لیا۔
No Comments: