
نئی دہلی، 4 اگست(میرا وطن نیوز )
دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے ہیڈکوارٹر سوک سینٹرسے باکنیر گاﺅں تک چلنے والی نئی دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) بس سروس کے آغاز سے منگل کو باہری دہلی کے علاقے کے مسافر وں کوکافی فائدہ ہوگا۔اس بس کو قائد ایوان جے بھگوان یادو اور اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما نے ہری جھنڈ ی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ نئی سروس طلبائ، خواتین، بزرگ شہریوں، ملازمین، اور نریلا علاقے سمیت پورے راستے پر رہنے والے روزانہ مسافروں کو محفوظ، آسان اور سستی پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرے گی۔
نئی بس سروس روٹ نمبر 131 پر چلے گی۔ بسیں صبح 8 بجے اور صبح 8:30 بجے باکنیر گاو ¿ں سے سوک سینٹر کے لیے روانہ ہوں گی، اور سوک سینٹر سے شام 5:45 اور شام 6:30 بجے باکنیر گاو ¿ں واپس آ ئیں گی۔ یہ راستہ سوک سنٹر، راج گھاٹ، آئی ایس بی ٹی، مکربا چوک، اور شانی مندر کو باکنیر گاو ¿ں تک پہنچنے سے پہلے احاطہ کرے گا۔بس روانہ ہونے کے موقع پردنیش بھاردواج (وائس چیئرمین، نریلا وارڈ کمیٹی)، کونسلر راجپال رانا، میونسپل افسران، اور بڑی تعداد میں مقامی باشندے موجود تھے۔
No Comments: