
نئی دہلی،4اگست (میرا وطن نیوز)
مومن کا نفرنس کے قومی ورکنگ صدر الحاج محمد عمران انصاری نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جاری اسپیشل انٹینسیو ریویڑن (ایس آئی آر) مہم کے حوالے سے عوام کوسخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب مزیدتاخیرکی کوئی گنجائش نہیں ہے،لہذاجن ووٹروں نے ابھی تک اپنا ایس آئی آر فارم جمع نہیں کرایا،وہ فوری طور پر فارم مکمل کرکے مطلوبہ دستاویزات کیساتھ اپنے متعلقہ بوتھ لیول آفیسر(بی ایل او) کے پاس جمع کرا دیں، کیونکہ مقررہ مدت اپنے اختتامی مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔
اس موقع پر الحاج عمران انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تمام اہل ووٹروں کیلئے آخری موقع ہے اور اگر کسی نے مقررہ وقت کے اندر فارم جمع نہیں کرایا تو بعد میں پیش آنے والی دشواریوں کی ذمہ داری خود اسی پرہوگی۔انہوں نے کہا کہ ووٹ ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، لہذااس لیے اس حق کے تحفظ کیلئے بروقت کارروائی کرنا ہر ووٹر کی اولین ذمہ داری ہے۔عمران انصاری نے عوام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی اپنا ایس آئی آرفارم بھر کر جمع کرائیں، کل پر ہرگز نہ ٹالیں۔
No Comments: