
نئی دہلی, 4 اگست ( میرا وطن نیوز ) یونانی کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی اڈما( یونانی ڈرگس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ) کی جانب سے سالانہ اڈماڈے منانے کے سلسلے میں ہمدرد فوڈ ڈویژن کے دفتر کناٹ پلیس نئی دہلی میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت محسن دہلوی نے کی تو وہیں اڈما پیٹرن اور ہمدرد فوڈ ڈویژن کے ڈائریکٹر حامد احمد نے بھی شرکت کی اڈماڈے کے کنوینر اور اڈما جنرل سیکرٹری نبیل انور نے کہا کہ اس مرتبہ اڈماڈے کی تقریب دہلی میں منعقد کی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا میڈیا کوارڈینیٹر اور معاون خزانچی محمد نوشاد نے بتایا کہ آئندہ ہونے والے9واں اڑما ڈے اس مرتبہ 10 اور 11 اکتوبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے گا جس میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہیلتھ میلہ، سی ایم ای اور بی یو ایم ایس کے چار ٹاپرز طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا ہمیشہ کی طرح سی ایم ای کے بہت سے لیکچر ہوں گے تو وہیں ہیلتھ میلے میں سینکڑوں کی تعداد میں ملک بھر سے نہ صرف یونانی دوا ساز کمپنیاں بلکہ کچھ آیر وید دوا ساز کمپنیاں بھی حصہ لے سکتی ہیں اس کے لیے باقاعدہ اصول و ضوابط تیار کیے جا رہے ہیں اڈما ڈے کی تقریب کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ہیلتھ میلہ سیکرٹری اور اولیاء ہربل کے ڈائریکٹر محمد نوشاد نے مزید بتایا کہ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وزارت آیوش کی بھی شرکت رہتی ہے اڈما کی جانب سے گزشتہ آٹھ برسوں میں ہندوستان کے مختلف شہروں میں اڈماڈے منایا جاچکا ہے اور اس مرتبہ نواں اڈما اڈے منعقد کرنے کا فیصلہ نئی دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں کرنے کا کیا گیا ہے جہاں پر 10 اور 11 اکتوبر 2026 کو ہیلتھ میلے میں اڈما سے وابستہ تمام یونانی دوا ساز کمپنیاں اسٹال لگائیں گی، تو وہیں دوسری جانب ہمیشہ کی طرح سی ایم ای پریونانی ماہرین مختلف موضوع پر لیکچر پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے چار ٹا پرس بی یو ایم ایس طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا اڈما کے سینئرکیشئر حکیم ارباب الدین نے بتایا کہ اس مرتبہ اڈما ڈے کو گزشتہ برسوں کے مقابلے مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کی تیاریاں زوروں پر کی جا رہی ہیں اس موقع پر ہمدرد فوڈ ڈویژن کے ڈائریکٹر حامد احمد، محسن دہلوی، محمد عارف، نبیل انور، صادق بابلہ، ڈاکٹر مطیع اللہ، سید عظمت منیر، پرویز احمد اور محمد نوشاد وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اڈما ڈے کو کامیاب بنانے کے لیے کارگر مشوروں سے نوازا۔ میٹنگ میں طے کیا گیا ہے کہ اڈما تنظیم سے ملک کے دیگر یونانی دوا سازوں کو بھی جوڑا جائے اس کام میں تیزی لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے یونانی ڈرگس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بارے میں لوگوں کو مزید بیدار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
No Comments: