Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جعفر آباد ویلکم پلیا پر ہر برس لگنے والے 32ویں سدبھاؤنا کانوڑ کیمپ کا افتتاح آج

یہ کیمپ مسلم اکثریتی علاقہ جعفرآباد میں لگایا جاتا ہے جس کی دیکھ ریکھ مسلم سماج کے لوگ کرتے ہیں

نئی دہلی،4اگست ( میرا وطن نیوز ) سیلم پور اسمبلی کے تحت جعفر آباد میں ویلکم پلیا کی بغل میں لگنے والے سدبھاؤنا کانوڑ کیمپ 32سالوں سے شِیو بھکتوں کی خدمت کرتا ہوا آرہا ہے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی کیمپ لگایا گیا ہے جس کا افتتاح بدھ کو سیلم پور اسمبلی حلقہ سے بانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہے چودھری متین احمد کریں گے ۔یہ سدبھائونا کیمپ پچھلے 31سالوں سے قد آور لیڈر چودھری متین احمد کی سر پرستی میں ہر سال لگایا جا رہا ہے ۔ اس کیمپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کیمپ مسلم اکثریتی علاقہ جعفرآباد میں لگایا جاتا ہے جس کی دیکھ ریکھ مسلم سماج کے لوگ کرتے ہیں جبکہ سبھی ہندو سماج کے لوگ بھی اس سدبھائونا کانوڑ کیمپ میں پیش پیش رہتے ہیں ۔شیو بھکتوں کی خدمت میں از سابق رکن اسمبلی خود چودھری متین احمد اور موجودہ رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد کی ٹیم جن میں خصوصی طور پر حاجی مقصود جمال، سید ناصر جاوید ، اس کیمپ میں پوری لگن کے ساتھ خدمت میں لگی رہتی ہے ۔آج کے افرا تفری کے ماحول میں یہ سدبھائونا کیمپ گنگا جمنی تہذیب کی زندہ مثال ہے ۔ جہاں مسلم سماج کے لوگ اس کیمپ میں شِیو بھکت کانوڑیوں کی خدمت کرتے ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *