Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایس سی بی اے-ایس سی اے او آر اے کی طلباءکے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت

نئی دہلی، 22 جولائی (میرا وطن نیوز)
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) اور سپریم کورٹ ایڈوکیٹس آن ریکارڈ ایسوسی ایشن (ایس سی اے او آر اے) نے پارلیمنٹ مارچ کے دوران احتجاج کرنے والے طلباءکے خلاف دہلی پولیس کے ذریعہ طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔ دونوں تنظیموں نے پولیس کی کارروائی کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا اور طلباءپر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی۔ ایس سی بی اے نے بتایا کہ لاٹھی چارج میں کئی طلباءشدید زخمی ہوئے، اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک رکن بھی زخمی ہوا۔ طلباءاور وکلاءکے خلاف پولیس کی بربریت جمہوری معاشرے میں ناقابل قبول ہے۔ ایس سی بی اے نے پولیس کی زیادتیوں کی فوری، شفاف اور بروقت تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ ذمہ دار افسران کی نشاندہی کی جا سکے اور ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
سپریم کورٹ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ایسوسی ایشن نے احتجاجی طلباءاور نوجوانوں کے خلاف دہلی پولیس کے ذریعہ طاقت کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ طلباءاور نوجوان عوامی امتحانات میں ہونے والی بددیانتی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے طلباءکے خلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کا حوالہ دیا۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا آئین کے آرٹیکل 19(1)(a) اور 19(1)(b) کے تحت ضمانت یافتہ حق ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *