
نئی دہلی، 22 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے منڈی ہاو ¿س اور مرکزی سیکرٹریٹ میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی دروازے کھول دیے ہیں۔ اس کے علاوہ جھنڈے والان میٹرو اسٹیشن کے داخلی اور خارجی درواز ے اب کھلے ہیں۔ ڈی ایم آر سی نے یہ معلومات اپنے سوشل میڈیا اکاو ¿نٹ پر شیئر کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو ڈی ایم آر سی نے کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہرے اور سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے راجدھانی کے 16 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کر دیا تھا۔ ان میں منڈی ہاو ¿س اور سینٹرل سکریٹریٹ، لوک کلیان مارگ، راجیو چوک، پٹیل چوک، رام کرشن آشرم مارگ، بارہ کھمبا روڈ، سپریم کورٹ، سیوا تیرتھ، جن پتھ، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، اندر پرستھ، خان مارکیٹ، جور باغ اور شیواجی اسٹیڈیم شامل ہیں ۔ اس کے بعد ڈی ایم آر سی نے جھنڈے والان میٹرو اسٹیشن کے داخلی اور خارجی دروازے بھی بند کر دیئے تھے۔
No Comments: