Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی سرکار کے بعد اب ایم سی ڈی میں 500کروڑ کا ٹول ٹینڈر گھوٹالہ :انکش نارنگ

مقابلہ محدود کرنے کےلئے ٹینڈر کی شرائط میں تبدیلی کرکے منتخب کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا گیا ہے

نئی دہلی، 21جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی میں 650کروڑ روپے کے دوا گھوٹالے کے بعد بی جے پیسرکار کا ایک اور کروڑوں روپے کا گھو ٹا لا سامنے آیا ہے۔ اس بار بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی میں ٹول کے ٹینڈر دینے میں 500 کر و ڑ روپے کا گھوٹالا سامنے آیا ہے۔ اس بڑے انکشاف کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور ایم سی ڈی میں قائد حزبِ اختلاف انکش نارنگ نے کہا کہ بی جے پی کی چار انجن والی سرکار کے دور میں ایم سی ڈی کے ٹول ٹینڈر میں پانچ سوکروڑ روپے کا بڑا گھوٹالا سامنے آیا ہے۔ ٹینڈر کی شرائط اس طرح تیار کی گئیں کہ مقابلہ محدود ہوگیا اور منتخب کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ اس کا براہِ راست نقصان ایم سی ڈی کی آمدنی اور دہلی کی عوام کو ہوگا۔
اس موقع پرانکش نارنگ نے کہا کہ دہلی کی عوام کے پیسوں پر بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ میو نسپل کمشنر کو جواب دینا ہوگا کہ بی جے پی کے کس رہنما کے اشارے پر یہ بڑا کھیل کھیلا گیا۔ میں نے میونسپل کمشنر کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اس مبینہ گھوٹالے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں، قصو رواروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور پورے ٹینڈر کا شفاف جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے دہلی ایم سی ڈی کے ٹول (ای سی سی)ٹینڈر میں 500کروڑ روپے کا گھوٹالا کیا ہے۔ اس گھوٹالے کی وجہ سے ایم سی ڈی کو 500کروڑ روپے کم آمدنی ہوگی اور یہ رقم براہِ راست عوام کی جیب سے جائے گی۔
انکش نارنگ نے کہا کہ اس بار ٹول ٹینڈر میں بی جے پی کے زیر اقتدار ایم سی ڈی نے ایسی شرائط عائد کیں، جن کی وجہ سے مقابلہ خود بخود محدود ہوگیا۔ مجموعی طور پر سات بولیاں موصول ہوئیں، جن میں سے بی جے پی نے اپنی من پسند دو کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا اور ان کی بولیاں قبول کرلیں۔ اہل کمپنیوں کو نظر انداز کرکے اپنی مرضی کے مطابق شرائط تیار کی گئیں، جس کی وجہ سے دہلی کی عوام کو 500کروڑ روپے کا بھاری نقصان ہوا ہے۔
انکش نارنگ نے کہا کہ جب سے دہلی میں بی جے پی کی حکومت اور ایم سی ڈی میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے، وہ اپنے گزشتہ 15سالہ دورِ اقتدار کی طرح ایک بار پھر مسلسل بدعنوانی میں ملوث ہوگئی ہے۔ اس گھوٹالے کے خلاف اسکائی لارک لمیٹڈ نامی ایک کمپنی نے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا ہے ۔ کمپنی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر اس 500کروڑ روپے کے گھوٹالے اور دو کمپنیوں کو فائدہ پہنچا نے کی اطلاع بھی دی تھی، لیکن بی جے پی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
انکش نارنگ نے کہا کہ دہلی کی عوام کے ساتھ 500کروڑ روپے کی دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے لیے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، ایم سی ڈی کے میئر پرویش واہی اور اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیا شرما کو شرم آنی چاہیے، جن کی وجہ سے یہ گھوٹالا ہو رہا ہے اور من پسند کمپنیوں کو ٹینڈر دیا جا رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *