Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی وارڈ کمیٹی کے انتخابات میں کراس ووٹنگ کرنے پر پارٹی کابڑا ایکشن

آپ نے غداری کرنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے3کونسلروں کوکیا معطل

سٹی ایس پی زون سے ایک اور ویسٹ زون کی دو خاتون کونسلروں پر گری گاج
کونسلر سلطان آباد ،نرمل دیوی شرما اور کرشنا دیوی راگھو کو پارٹی سے نکالا :بھاردواج
آپ کا واضح پیغام: عوامی مینڈیٹ اور پارٹی کے ساتھ غداری کسی قیمت پر برداشت نہیں : انکش
جو بھی کونسلر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

نئی دہلی، 16 جولائی(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی نے بدھ کو ہوئے ایم سی ڈی وارڈ کمیٹی کے انتخابات میں کراس ووٹ دینے والے تین کونسلروں کو معطل کرکے سخت کارروائی کی ہے۔ آپ کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے معطلی کا اعلان کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویسٹ زون سے نرملا دیوی (شرما) اور کرشنا دیوی راگھو کے ساتھ سٹی ایس پی زون سے سلطانہ آباد کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے ذریعے انہوں نے واضح پیغام دیا کہ عوامی مینڈیٹ اور پارٹی سے غداری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
دریں اثنا، آپ کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے کہا کہ بدھ کے وارڈ کمیٹی کے انتخابات کے دوران مغربی دہلی زون میں چیئرپرسن کے عہدے کے لیے دو کراس ووٹ ڈا لے گئے۔ آپ کے پاس 13 ووٹ تھے، لیکن اس کے باوجود صرف 11 حاصل ہوئے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دو ارکان نے کراس ووٹ دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں نرملا دیوی شرما (وارڈ نمبر 114) اور کرشنا دیوی راگھو (وارڈ نمبر 116) کو فوری اثر سے پارٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔
انکش نارنگ نے کہا کہ سٹی ایس پی زون میںسلطان آبادنے عام آدمی پارٹی کو ووٹ نہیں کیا، جس کی وجہ سے سٹی ایس پی زون عام آدمی پارٹی کے ہاتھ سے نکل گیا ۔ اس لیے سلطانہ آباد کو بھی فوری اثر سے پا ر ٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔
انکش نارنگ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کا پیغام واضح ہے: پارٹی کے اندر غداروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کوئی بھی کونسلر جو عام آدمی پارٹی سے غداری کرے گا یا پارٹی کے خلاف کراس ووٹنگ میں ملوث ہوگا اسے نکال دیا جائے گا۔ انتخاب لڑنے والا انفرادی امیدوار نہیں بلکہ خود عام آدمی پارٹی ہے ۔ اس طرح کی غداری براہ راست پارٹی کے خلاف کارروائی ہے اور اسے کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا۔
انکش نارنگ نے کہا کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے ان کونسلروں کو نکال دیا ہے۔ اگر کوئی کونسلر مستقبل میں عام آدمی پارٹی کو دھوکہ دینے کا سوچے گا تو انہیں بھی فوری اثر کے ساتھ دروازہ دکھایا جائے گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *