Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میئر کے آبائی زون روہنی میں آپ نے بی جے پی کو سکشت دے کر شاندار جیت حاصل کی ہے :انکش

اسمبلی انتخابات کی طرز پردہلی میں ایک بار پھر کانگریس کا ہاتھ بی جے پی کے ساتھ نظر آیا :بھاردواج

نئی دہلی، 15جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے ایم سی ڈی وارڈ کمیٹی انتخابات میں کانگر یس کے کونسلروں کے ووٹ بی جے پی کے حق میں جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر کانگریس کا ہاتھ بی جے پی کے ساتھ نظر آیا۔ بدھ کو ایم سی ڈی کی 12زونل وارڈ کمیٹیوں کے انتخابات منعقد ہوئے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ سا ¶تھ زون میں آپ کے 10، بی جے پی کے 10اور کانگریس کے 2 کونسلر تھے، لیکن جب نتائج سامنے آئے تو بی جے پی کو 12وو ٹ ملے، جبکہ عام آدمی پارٹی کو صرف 10ووٹ حاصل ہوئے۔ انہوں نے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی سے کہا کہ وہ دہلی پردیش کانگر یس کے صدر دیویندر یادو سے اس معاملے پر بات کریں، کیونکہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کو فائدہ پہنچایا تھا اور اب ایم سی ڈی میں بھی اسے کامیاب بنانے کا کام کر رہی ہے۔
آپ کے سینئر رہنما اور ایم سی ڈی میں قائد حزب اختلاف انکش نارنگ نے کہا کہ ایم سی ڈی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ 12زونوں کی وارڈ کمیٹیوں کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے قرول باغ اور روہنی زون میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین کے عہدوں پر کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح سٹی ایس پی زون اور ویسٹ زون میں ڈپٹی چیئر مین کے عہدوں پر بھی آپ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ قرول باغ زون سے راجن اروڑا مستقل کمیٹی (اسٹینڈنگ کمیٹی) کے رکن کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ روہنی زون میں پشپا وارڈ کمیٹی کی صدر اور رمیش چند نائب صدر منتخب ہوئے۔ کرول باغ زون میں الکا ڈنگرا صدر اور کویتا چوہان نائب صدر منتخب ہوئیں، جبکہ راجن اروڑا مستقل کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔ ویسٹ زون میں ڈمپل آہوجا وارڈ کمیٹی کی نائب صدر اور سٹی ایس پی زون میں شمیم بانو نائب صدر منتخب ہوئیں۔ا
نکش نارنگ نے کہا کہ بی جے پی میئر کے اپنے روہنی زون میں عام آدمی پارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کو واضح سیاسی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے تمام کامیاب امیدواروں کو نئی ذمہ داریوں پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد، پارٹی کے اتحاد اور عوامی خدمت کی سیاست کی فتح ہے۔ عام آدمی پارٹی ہمیشہ دہلی کے عوام کے حقوق، ترقی اور بہتر شہری سہولیات کے لیے پوری طرح پرعزم رہے گی۔ وکاس ٹانگ کے حوالے سے انکش نارنگ نے کہا کہ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے سے عام آدمی پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اگر بی جے پی ارکان کی خرید و فروخت کر رہی ہے تو اسے عوام کو بتانا چاہیے، یا پھر یہ واضح کرے کہ کیا ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے دبا ¶ ڈال کر لوگوں کو اپنی طرف لایا جا رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وکاس ٹانگ کو بھی انہی ایجنسیوں کے ذریعے دبا ¶ میں لایا گیا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ وکاس ٹانگ اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ خود دلت برادری سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ عام آدمی پارٹی نے دلت امیدوار کرن بالا کو چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔ اس کے باوجود وکاس ٹانگ نے آج اوشا شرما کو ووٹ دیا، جو دلت برادری سے تعلق نہیں رکھتیں ۔ ایسے میں انہیں جواب دینا چاہیے کہ کیا انہوں نے دلت سماج کے ساتھ انصاف کیا ہے؟
انکش نارنگ نے کہا کہ وکاس ٹانگ مسلم برادری کے ووٹوں سے کونسلر منتخب ہوئے، لیکن اب وہ اس بی جے پی کے ساتھ جا بیٹھے ہیں جس پر شروع سے مسلمانوں کے خلاف سیاست کرنے اور ہندو-مسلم تقسیم کی سیاست کا الزام لگتا رہا ہے۔ انہیں اپنے ضمیر کا جائزہ لینا چاہیے۔ انہوں نے بی جے پی میں شامل ہو کر نہ صرف اپنا ضمیر فروخت کیا بلکہ اپنے حلقے کے عوام کے ایک ایک ووٹ کی بھی بے حرمتی کی ۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی رتوراج گووند جھا، ایم سی ڈی کے شریک انچارج پروین کمار، محترمہ پریتی ڈونگرا، عام آدمی پارٹی کے تمام کارپوریٹرز اور پارٹی کے متعدد کارکنان موجود تھے۔
ا

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *