Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انکت شرما قتل کیس: چھ مسلمان باعزت بری

جمعیت علماءہند مولانا محمود مدنی کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی، 14 جولائی (میرا وطن نیوز )
شمال مشرقی دہلی میں فروری 2020 کے فسادات کے دوران انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) افسر انکت شرما قتل کے مشہور مقدمے میں چھ سال کی طویل قانونی کارروائی کے بعد کڑکڑڈوما کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا د یا ہے۔ عدالت نے جہاں پانچ ملزموں کو قصوروار قرار دیا، وہیں چھ مسلم نوجوانوں کو تمام الزامات سے باعزت بری کردیا، جس سے ان کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس مقدمے میں جمعیت علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ایڈووکیٹ عبدالغفار نے چار ملزموں کی جانب سے عدالت میں پیروی کی جن میں سے دو ملزم فیروز اور سمیر کو عدالت نے تمام الزامات سے باعزت بری کردیا۔ ان کے علاوہ حسین عرف ملا جی عرف سلمان، گلفام، شعیب عالم عر ف بابی اور منتظم عرف موسیٰ کو بھی عدالت نے باعزت بری کیا ہے۔ ایڈوکیٹ عبدالغفار نے بتایا کہ اس میں مجموعی طور پر گیارہ افراد ملزم بنائے گئے جن میں سے عدالت نے چھ افراد کو تمام الزامات سے باعزت بری کردیا ہے جب کہ باقی کے پاس بھی ہائی کورٹ میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع ہے۔
جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر وکلاءکی ایک ٹیم نے چار ملزموں کی قانونی پیروی کی جن میں فیروز اور سمیر کی باعزت بریت اس طویل قانونی جدوجہد کا اہم نتیجہ ہے۔دہلی فسادا ت کو چھ سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود جمعیت علماءہند آج بھی 200 ٹرائل مقدمات میں قانونی پیروی کررہی ہے، جبکہ جمعیت کی قانونی جدوجہد کے نتیجے میں ہنوزسو سے زائد افراد باعز ت بری ہوچکے ہیں۔ ان مقدمات کی نگرانی جمعیت علماءہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی کی قیادت میں وکلاءکی ایک ٹیم کررہی ہے۔ دوسری جانب جمعیت علماءہند نے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں دہلی فسادات سے متاثرہ خاندانوں کی بازآبادکاری اور بحالی کے لیے بھی وسیع پیمانے پر خدمات انجام دی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *