Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈی ایم آر سی، ڈی ایل ڈبلیو او، ایس یو ایل ایم، ری سائیکلنگ تنظیموں کے درمیان ایم او یو پر دستخط

ری سا ئیکلنگ اورخواتین کو روزی روٹی سے جوڑنے کےلئے'پرانے کپڑے عطیہ پروجیکٹ' کا آغاز

نئی دہلی، 14 جولائی(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلی ریکھا گپتا کی موجودگی میں دہلی میٹرو ریل کارپوریشن اور ڈی ایم آرسی لیڈیز ویلفیئر آرگنا ئز یشن (ڈی ایل ڈبلیو او) نے دہلی سرکار کے سٹیٹ اربن لائیولی ہڈ مشن (سلم) اور ٹیکسٹائل ری سا ئیکلنگ تنظیموں کے ساتھ ایک اہم مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس پہل کے تحت دہلی میں ’پرانے کپڑوں کا عطیہ پروجیکٹ‘ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پرانے اور استعمال شدہ کپڑوں کو لینڈ فل میں ختم ہونے سے روکنا، ٹیکسٹائل کے فضلے کو کم کرنا، اور ری سائیکلنگ اور اپ سائیکلنگ کے ذریعے سرکلر اکانومی کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی سرکار ماحولیاتی تحفظ، فضلہ کے انتظام اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ٹیکسٹائل کے فضلے کو کم کیا جائے گا بلکہ شہریوں کو صاف ستھرے اور زیادہ پائیدار دہلی کی تعمیر میں فعال حصہ دار بننے کی ترغیب ملے گی۔تقریب میں ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس کمار اور شراکت دار تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس پرو جیکٹ کے تحت دہلی کے 10 میٹرو اسٹیشنوں پر ’ارپان‘ نامی کلیکشن سینٹر قائم کیے جائیں گے تاکہ گھرو ں سے غیر استعمال شدہ کپڑوں کو اکٹھا کیا جاسکے۔
مزید برآں، ری سائیکل شدہ اور اپ سائیکل شدہ مصنوعات کی فروخت کے لیے کیوسک (بوتھ) قا ئم کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں شاہدرہ، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اسپتال، مالویہ نگر، حوز خاص، دوارکا، موہن اسٹیٹ، لاجپت نگر، میور وہار فیز-1، پنجابی باغ ویسٹ، اور شالیمار باغ میٹرو اسٹیشنوں پر اگلے چند دنوں میں ’ارپان‘ مراکز شروع کیے جائیں گے۔ یہاں شہری صبح 7 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان اپنے پرانے کپڑے آسانی سے عطیہ کر سکیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *