
نئی دہلی، 14 جولائی (میرا وطن نیوز)
شیو سینا ادھو بال ٹھاکرے گروپ (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنو ینر اروند کجریوال سمیت متعدد سیاسی رہنماو ¿ں نے جنتر منتر پر گزشتہ 17 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے سربراہ ابھیجیت دیپکے نے منگل کو ایکس پر پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔ اروند کجریوال نے کہا کہ سونم وانگچک کئی دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور ان کی تمام جا ئز مطالبات کی حمایت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری طو ر پر استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ کجریوال نے کہا کہ وہ جمعرات کو جنتر منتر جا کر سونم وانگچک سے ملاقا ت کریں گے اور ان سے درخواست کریں گے کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں۔
دوسری جانب حامیوں کی جانب سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی جذباتی اپیلوں کے باوجود سونم وانگچک اپنے موقف پر قائم رہے۔ انہوں نے کہا، ’مجھ سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مت کہیے، سرکار سے پوچھئے کہ وہ آخر مذاکرات کی میز پر آنے سے کیوں گریز کر رہی ہے؟ادھو ٹھاکرے، اروند کجریوا ل ، سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور ترنمول کانگریس کی رکن پار لیمنٹ مہوا موئترا نے سی جے پی کی جانب سے جنتر منتر سے پارلیمنٹ تک نکالے جانے والے پرامن مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
تحریک کے منتظمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف ڈیجیٹل اظہارِ ہمدردی تک محدود نہ رہیں بلکہ سڑکوں پر نکل کر اس مارچ کو کامیاب بنائیں اور 70116 70115 پر مسڈ کال دے کر اپنی شر کت درج کرائیں۔ دوسری جانب سونم وانگچک اور جنتر منتر پر موجود طلبہ کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے اور ذمہ دار عہدوں پر فائز افراد استعفیٰ نہیں دیتے، تب تک ان کا یہ پ ±رامن احتجاج جاری رہے گا۔
اس دوران اروند کجریوال نے ای-20 پیٹرول کے معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر دو اہم مطا لبات پیش کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پیٹرول پمپس پر خالص پیٹرول اور ای-20 دو نوں دستیاب کیے جائیں، اور ای-20 پیٹرول کی قیمت عام پیٹرول سے کم رکھی جائے، کیونکہ اس کے کم مائلیج کی شکایات ہیں۔
اروند کجریوال نے کہا کہ خط میں عوامی تجاویز اور تکنیکی پہلوو ¿ں پر تفصیل سے بات کرنے کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ اس معاملے پر عام آدمی پارٹی نے آن لائن دستخطی مہم بھی شروع کی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں شامل ہوں اور اپنے تجربات شیئر کر یں تاکہ انہیں وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جا سکے۔
No Comments: