
تحفے میں ملی جائیداد پر سٹیمپ ڈیوٹی ہٹانے کا مطالبہ کیا:بدھوڑی
نئی دہلی،14جولائی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کی شب اپنی رہائش گاہ جن سیوا سدن میں بی جے پی کے دہلی سے کے تمام ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔اس میں دہلی بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر ہرش ملہو ترا کے علاوہ ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری پون رانا بھی مو جود تھے۔ میٹنگ کے دوران دہلی میں ترقیا تی منصوبوں، عوامی مفاد سے متعلق امور اور مرکز و ریاستی سرکار کے درمیان بہتر تال میل کے موضوعا ت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے بتایا کہ ریکھا گپتا سے مانگ کی گئی ہے کہ دہلی میں ایک خاندان کے اندر خون کے رشتہ داروں کے درمیان تحفے میں دی گئی جائیداد پر عائد سٹیمپ ڈیوٹی کو ختم کیا جانا چاہئے۔ یہ عوام پر بہت زیادہ بوجھ ہے اور یہ بلاجواز ہے۔ انہوں نے 2021میں دی گئی تجاویز کے مطابق جی ڈی اے اور کینڈ پولنگ پالیسی نافذ کی جانی چاہئے تاکہ دہلی کی غیر منظم ڈیو لپمنٹ روکا جاسکے ۔
انہوں نے گاﺅں میں لال ڈورا لی ایکسٹینڈیڈ آبادی کو مستقل کرنے ،69ایفلوینٹ کالونیوں کے سا تھ او -زون میں آنے والی 92کالونیوں اور 12قدیمی گاﺅں کو مستقل کیا گیا ۔1,511 کالونیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مانگ کی ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی جو زمین اکوائر کی جاتی ہے اس کا سرکل ریٹ کافی وقت سے نہیں بڑھایا گیا ۔،اس بڑھانے کی ضرورت ہے۔بدھوڑی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے سبھی مانگوں پرہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
No Comments: