Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میئرنے ایم سی ڈی کی ‘ایڈو لائف 2.0’ ویب سائٹ کا آغاز کیا

محکمہ تعلیم کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے والی ایک کتاب جاری کی گئی

نئی دہلی ،14جولائی (میرا وطن نیوز )
دہلی کے میئرپرویش واہی نے منگل کو سوک سنٹر کے ستیہ نارائن بنسل آڈیٹوریم میں محکمہ تعلیم کے پورٹل ‘ایڈو لائف 2.0’ کا آغاز کیا۔ انہوںنے ایم سی ڈی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے و ا لی ایک کتاب بھی جاری کی۔ اس موقع پرڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت؛ اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما، قائد ایوان اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن جے بھگوان یادو،ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین یوگیش ور مااورڈپٹی چیئرمین امت کھرکھری؛ میونسپل کمشنر سنجیو کھیروار،ایڈیشنل کمشنرسنجیو کمار متل اور ڈائریکٹر (ایجوکیشن) نکھل تیواری سمیت ایم سی ڈی کے سینئر افسران اور اسکول کے پرنسپل موجود تھے ۔
اس موقع پر پرویش واہی نے کہا کہ موجودہ دور کی تعریف مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی سے ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میںایم سی ڈی کے محکمہ تعلیم کا یہ اقدام میونسپل اسکولوں میں ‘ڈیجیٹل انڈیا’ مہم کو نافذ کر نے میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ’ایڈو لائف 2.0′ پورٹل والدین کو پڑھانے اور سیکھنے کے عمل میں براہ راست شمولیت میں سہولت فراہم کرے گا۔
اس موقع پر جے بھگوان یادونے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے میں اکثر ابتدائی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے،تمام اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اس اقدام کو دل سے قبول کریں اور اپنا بہترین تعاون کر یں ۔ یوگیش ورما نے کہا کہ یہ اقدام میونسپل اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں کے برابر لائے گا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ کارپوریشن کا محکمہ تعلیم طلباءکی فلاح و بہبود کے لیے ہر سطح پر کوششیں کر رہا ہے۔ایجوکیشن کمیٹی کے وائس چیرمین امت کھرکھری نے تقریب میں شرکت کے لیے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلباءکو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کے عزم کا اعادہ کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *