Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دین دیال اپادھیائے اسپتال کے باہر عام آدمی پارٹی کا خاموش مظاہرہ

پارٹی ہر دن کسی نہ کسی اسپتال کے باہر احتجاج کر عوام کو آگاہ کرے گی

نئی دہلی، 7جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے ریکھا گپتا سرکارکے مبینہ 650کروڑ روپے کے دوا گھوٹالے کے خلاف منگل کو بھی علامتی خاموش احتجاج کیا۔ دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج کی قیادت میں پارٹی کارکن دین دیال اپادھیائے اسپتال کے باہر مریضوں کو کسی قسم کی تکلیف پہنچائے بغیر ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا ئے خاموشی سے کھڑے رہے۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو دوائیں، علاج، طبی جانچ اور سرجری کی سہو لت نہ ملنے کی اصل وجہ ریکھا گپتا سرکار کا 650کروڑ روپے کا دوا گھوٹالہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس گھوٹالے کے مرکزی ملزم راجیو رنگیلا کو سرکارنے ملک سے فرار ہونے کا موقع دیا اور اب اس کے خلاف لک آ ¶ٹ نوٹس جاری کر کے محض ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہر دن کسی نہ کسی اسپتال کے باہر احتجاج کر کے عوام کو ریکھا گپتا سرکارکے اس مبینہ گھوٹالے کے بارے میں آگاہ کرے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *