
نئی دہلی، 7 جولائی(میرا وطن نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن کی ایجوکیشن کمیٹی کے چیئر مین یوگیش ورما نے اپنے وارڈ میں شائن فاو ¿نڈیشن کی طرف سے قائم کردہ ایک نئی لائبریری کا افتتاح کیا۔مزید برآں، پی-3 فاو ¿نڈیشن کے تعاون سے سی-بلاک اور ای-بلاک اشوک وہار اسکو لوں میں تیار کیے گئے ‘بال واٹیکاس’ (بچوں کے باغیچے ) کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر نیلم کماری (ڈپٹی ڈائرکٹر، کیشو پورم زون)، دیگر افسران، اسکول مینجمنٹ کمیٹی (ایس ایم سی) کے اراکین، اساتذ ہ اور طلباءکی کثیر تعداد موجود تھی۔
ادھرایم سی ڈی کے محکمہ تعلیم کی طرف سے منگل کوایک منفرد پہل شروع کی گئی جس کا مقصد بچو ں میں ما حولیاتی تحفظ کے تئیں بیداری اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔ اس مہم کے تحت اسکولوں کے طلباءکو ایک ایک پودا فراہم کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ اس کی دیکھ بھال اور ترقی کا ریکارڈ برقرار رکھنے کے لیے ایک خصوصی ورک شیٹ بھی فراہم کی گئی۔
مہم کا افتتاح ایڈوکیٹ یوگیش ورما، چیرمین ایجوکیشن کمیٹی، ایم سی ڈی نے اشوک وہار فیز-1 کے سی بلاک اور ای بلاک میونسپل اسکولوں میں کیا۔ ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کلاس 4 اور 5 کے طلباءمیں پودے تقسیم کیے گئے، اور انہیں پودے گھر لے جانے اور ان کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کرنے کی ترغیب دی گئی۔
No Comments: