Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راجدھانی میں ایس آئی آر عمل جاری ہے ،فارم ضرور بھریں

پہلے فارم کو پڑھیں ،پھر ٹھیک طرح سے بھریں :کنور شہزاد احمد

فارم بھرمیں جلد بازی نہیں کریں اور قطعی نہیں گھبرائیں

نئی دہلی، 6 جولائی(میرا وطن نیوز )
قومی راجدھانی میں 30جون سے ایس آئی آر (SIR)کا عمل جاری ہے ۔دہلی پردیش کانگریس کے ترجمان کنور شہزاد نے مٹیا محل اسمبلی حلقہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے تحت تقرر بی ایل او سے ایس آئی آر فارم ضرور لیںاور اس فارم کودرست جانکاری کے ساتھ ضرور بھریں ۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے بی ایل اے بھی مقامی لوگوں کو تعاون کر رہے ہیں اور کسی بھی جانکاری میں خود اور میری ٹیم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فارم بھرنے میں جلد بازی نہیں کریں،قطعی نہیں گھبر ائیں بلکہ پہلے فارم کو اچھی طرح پڑھ لیں اور پھر ٹھیک طرح سے بھریں ،کیونکہ جب تک اچھی طرح سے فارم پڑھیں گی نہیں،تب کیسے بھریں گے ؟
اس تعلق سے کنور شہزاد احمد نے کہا کہ مٹیا حلقہ کے تحت خاص کرترکمان گیٹ و دیگر وارڈوں میںبہت سا ر ے لوگوں کے پاس فارم بھر نے سے متعلق پوری جانکاری نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فارم بھرنے میں مقامی لوگوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی آئے تب مجھے موبائل نمبر 9250791138پرمیسیج کرسکتے ہیں ۔کنور شہزاد احمد نے کہا کہ تمام لوگ سال 2002اور 2025ووٹر فہرست میںدرج جانکاری کو ہی فارم میںہو بہو بھریں کیونکہ کسی بھی چھوٹی سی غلطی سے فارم کینسل ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فارم کی کئی فوٹو کاپی کرالیں ،پہلے فوٹو کاپی والا فارم بھریں ،اگر کوئی غلطی ہوجائے ،تب اصل فارم بھرتے وقت غلطی درست کر لیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *