Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

طبّی کانگریس کا 153 واں مفت یونانی کیمپ پلکھوا،ہاپوڑ میں منعقد

یونانی طریقہ علاج عوام میں بہت مقبول اور پراثر: چودھریاسلم علی خاں

ہاپوڑ ، 6 جولائی (میرا وطن نیوز)
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے اکتوبر 2020 میں یونانی اپچار- جنتا کے دُوار، مشن 2025 کے تحت، 2025 تک دہلی اور دہلی سے باہر کم از کم 100 مفت یونانی میڈیکل کیمپ بڑے پیمانے پر لگا نے کا عزم کیا تھا۔ چنانچہ دسمبر 2024 میں حکیم آفتاب عالم کی سربراہی میں 100واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا ہدف مکمل کیا گیا۔ اس وقت یہ طے پایا کہ اس سے عوام و خواص میں یونانی طریقہ علاج کے تئیں بیداری لانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیقی نقطہ نظر کے طور پر یہ بھی معلوم کیا جاتا ہے کہ جہاں کیمپ لگایا گیا ہے وہاں جغرافیائی کیفیت اور کس طرح کی بیماریوں اورمشکلات کا عوام کو سامنا ہے اور وہ یونانی طریقہ علاج کس قدر پسند کرتے ہیں۔
اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پلکھوا (ہاپوڑ) میں 5 جولائی 2026 کو 153 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ سوشل ایکٹیوسٹ ایڈوکیٹ شاہ جبیں قاضی، مہتاب عالم اور آفتاب عالم کی سربراہی میں ایم- وائی- کے- گلوبل اسکول میں لگایا گیا۔ پانچ سو سے زیادہ افراد کا چیک اَپ کیا گیا اور مفت میں یونانی دوائیں تقسیم کی گئیں۔ کیمپ میں پروفیسر ایس ایم عارف زیدی، ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر سیّد احمد خاں، ڈاکٹر شہناز پروین، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر عزیر بقائی، ڈاکٹر مظاہر ناصر اور ڈاکٹر حیدر ناصر کے علاوہ حاجی تاج محمد، عبدالرﺅف، شمیم احمد، سرفراز عالم، اکرام خان، چھٹن بھائی وغیرہ نے رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔
کیمپ کا افتتاح علاقہ کے مشہور و معروف لیڈرایم ایل اے چودھری اسلم علی خاں نے کیا۔ انہوں نے دہلی سے آئے ڈاکٹروں کی ٹیم اور مقامی طور پر میزبانی کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیتے ہوئے محمد یٰسین خاں کے لائق فرزند آفتاب عالم اور مہتاب عالم کو کامیاب کیمپ کے انقاد کے لیے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی تحریک قابل ستائش ہے۔ عوام نے بڑے پیمانے پر استفادہ کیا اس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ سلسلہ دراز ہوگا اور عوام کے حق میں مفید ثابت ہوگا۔ اس موقع پر ایم وائی کے گلوبل اسکول کے چنندہ بچوں کو القاضی اردو اکیڈمی اینڈ کوچنگ ٹرسٹ کی جانب سے بطور حوصلہ افزائی سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *